احمد الشرع کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس) شامی صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ،علاقائی امن، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرمپ نے ملاقات کے بعد شامی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے شامی صدر پسند آئے اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شام کامیاب ہو کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ کا حصہ ہے’۔

ٹرمپ کی احمد الشرع سے تعمیری ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر قیصر ایکٹ کے تحت عائد پابندیاں 6 ماہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ شام کی معیشت کی تعمیر میں مدد کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے خوشحالی فراہم کرے گا۔

یاد رہے قیصر ایکٹ 2019 میں منظور ہواتھا جس کا مقصد بشار الاسد حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔

قیصر ایکٹ کی پابندیاں شام کی سابقہ حکومت اور فوج کے ساتھ امریکی کاروباری تعلقات سے متعلق تھی۔ ان پابندیوں کے تحت امریکی کمپنیوں اور شہریوں کو شام کی حکومت یا فوج کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا گیاتھا۔

امریکا نے جون میں بھی شام پر عائد کچھ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ‘قیصر سیریا سویلین پروٹیکشن ایکٹ’کے تحت عائد پابندیاں برقرار تھیں جو اب عارضی طور پر ختم کردی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ نئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کے ساتھ طے پانے والا امن معاہدہ معطل کردیا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی 59شقوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی، اپوزیشن کا شور شرابہ چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عائد پابندیاں احمد الشرع

پڑھیں:

شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم
دمشق: شام میں حکومتی سطح پر سرکاری ملازمین کو اعزازی طور پر دی گئی لگژری گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں شامی صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن میں اضافے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی وہ تمام گاڑیاں جن کی آمدن سے زیادہ قیمت والی تھیں، سب واپس لے لی گئیں۔ مذکورہ حوالے سے احمد الشرع نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ کیسے ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے، جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماو¿ں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • امریکا کا بڑا فیصلہ: شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں 6 ماہ کے لیے ختم
  • امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کر دیں
  • سابق القاعدہ کمانڈر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات، ٹرمپ نے شامی صدر کو طاقتور رہنما قرار دیا
  • امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور، طویل شٹ ڈاؤن ختم ہونے کا امکان
  • نئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ
  • شامی صدر پہلے سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے‘ ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی
  • چین نے امریکا کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کر دی
  • شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم