Juraat:
2025-11-10@19:16:00 GMT

سندھ بلڈنگ ،رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر ، شہری بے چین

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

سندھ بلڈنگ ،رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر ، شہری بے چین

نارتھ کراچی کے رہائشی زون (ایس اے 25، سیکٹر 5-ایچ) میں قوانین کی خلاف ورزی
ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کی سرپرستی ، ماسٹر پلان کی صریحاً خلاف ورزی پر عوامی احتجاج

نارتھ کراچی کے رہائشی ایریا ایس اے 25، سیکٹر 5-ایچ میں ایک رہائشی پلاٹ پر بینک کی عمارت تعمیر کرنے کے اقدام نے مقامی شہریوں میں شدید بے چینی پھیلا دی ہے ۔ مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ یہ عمل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین اور اسے دیے گئے ماسٹر پلان کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔مبینہ طور پر اس غیرقانونی تعمیر کو ڈائریکٹر عامر کمال جعفری کی سرپرستی حاصل ہے ۔ شہریوں کے مطابق، متعلقہ حلقوں کی جانب سے واضح غلط کام ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ، جس سے سرپرستی کے الزامات کو تقویت مل رہی ہے ۔مقامی رہائشیوں نے اس عمل کے خلاف احتجاج کیا ہے اور فوری
کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ رہائشی زون میں ایسے تجارتی منصوبے نہ صرف ان کی پرائیویسی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ پارکنگ، پانی اور ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔شہریوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سے اس معاملے میں فوری اور شفاف کارروائی کرتے ہوئے رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر عامر کمال جعفری سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا، لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

تھانہ شریف آباد، جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سرپرستی کرنے لگا

غریب آباد و ایف سی ایریاریلوے پھاٹک پر سر عام گٹکا ماوا، نشہ وار گولی، آئس، پاؤڈر سرعام بکنے لگے، علاقہ ذرائع
شاکر عرف بنگالی، عامر عرف کالا، عبد الرحمن عرف نونی، عمران عرف کمانڈو، نوید عرف مچھلی والا کا کالا دھندہ عروج پر

(رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ شریف آباد جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سرپرستی کرنے لگی، ریلوے پھاٹک پر سر عام گٹکا ماوا، نشہ وار گولی (Pill Candy)، آئس، پاؤڈر سرعام بکنے لگے، شاکر عرف بنگالی، عامر عرف کالا، عبد الرحمن عرف نونی، عمران عرف کمانڈو، نوید عرف مچھلی والا کا کالا دھندہ عروج پر۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع وسطی تھانہ شریف آباد جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سربراہی سرپرستی کرنے لگی، تھانہ شریف آباد کی حدود غریب آباد و ایف سی ایریا ریلوے پھاٹک پر سر عام مضر صحت گٹکا ماوا، نشہ وار گولی (Pill Candy)، آئس، پاؤڈر سر عام بکنے لگے، بیچنے والے جرائم پیشہ عناصر جن میں شاکر عرف بنگالی جو عادی نشء اور منشیات فروشوں کی سربراہی سرپرستی کرنے والا جو کہ متعدد بار جیل جا چکا ہے، عامر عرف کالا جو پولیس کو مطلوب اور مفرور ہے بس ایف آئی آر اور کاغذوں تک، عبدالرحمن عرف نونی، عمران عرف کمانڈو، نوید عرف مچھلی والا کا کالا دھندہ عروج پر ہیں، ان منشیات فروشوں کی وجہ سے نوجوان نسل برباد و تباہی کی طرف جا رہی ہے اور علاقائی تھانے کی پولیس ہفتہ اور ماہانہ رقم(رشوت) کے عوض اور کچھ باورچی جیسے افراد کے دباؤ میں آکر خاموش تماشائی و بے بس لاچار بنے ہوئے ہیں، سندھ رینجرز، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل سے اہلیانِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہم پر رحم کی نظر کریں اور ہماری ‘نوجوان نسل’ کو برباد ہونے سے بچائیں اور ان تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جلد سے جلد اور سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین