محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ: پاکستان کے تجربہ کار کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش رفت کا فیصلہ تیسرے اور حتمی راؤنڈ کے بعد ہوگا۔
قطر میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں محمد آصف نے چین کے پان یمنگ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چار-تین سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کے ساتھ پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن ہوگئیں۔
پاکستانی کھلاڑی اسجد اقبال نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ایرانی حریف حمید زارے دوست کو چار-تین فریم سے شکست دی، جب کہ شاہد آفتاب نے آئل آف مین (برطانیہ) کے ڈیرل ہل کو چار-ایک سے زیر کیا۔ شاہد آفتاب نے میچ کے دوران 68 کا شاندار بریک بھی کھیلا جو ان کے بہترین فارم کا ثبوت ہے۔
دوسری جانب نوجوان کھلاڑی محمد حسنین کو اپنے اہم میچ میں بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ یو اے ای کے محمد شیہاب سے چار-تین سے شکست کھا گئے۔
ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے بعد باقی پاکستانی کھلاڑیوں کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کا فیصلہ متوقع ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرحلے میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ، وکلا کی سہولت اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے پر اہم ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-01-4
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید اور سیکرٹری ملک زاہد اسلم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی میں بہتری اور وکلا کی سہولت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے ایڈووکیٹس آن اسپیشل کاز کو کیس فائل کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے۔ بار کے اعلامیے کے مطابق، پبلک فسیلیٹیشن سینٹر میں سروسز بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی، جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈپٹی رجسٹرار روزانہ مخصوص اوقات میں خدمات فراہم کریں ۔ مزید یہ کہ نئے ضمانت کے مقدمات دو ہفتوں میں سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے، جبکہ پرانے مقدمات کی سماعت ترجیحی پالیسی کے مطابق جاری رہے گی۔ چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی کہ بار روم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، مستقل پیش ہونے والے وکلا کو سینئر ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ کا درجہ دینے کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔ ملاقات میں عدالتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور وکلا کی سہولت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔