27 ویں آئینی ترمیم ملک میں سیاسی اورمعاشی استحکام پیدا کرے گی،میاں زاہد حسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان وپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم آئینی ڈھانچے کومزید مؤثراورریاستی اداروں میں توازن پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کوختم کرکے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کا نیا منصب قائم کیا جائے گا جوآرمی چیف ہی کے پاس ہوگا، یوں تمام افواج کی کمان ایک ہی قیادت کے تحت آجائے گی۔ اس سے ادارہ جاتی ہم آہنگی اورقومی سلامتی میں بہتری آئے گی جوسرمایہ کاری کے فروغ اورمعاشی استحکام کے لیے ناگزیرہے۔میاں زاہد حسین نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کوبھی خوش آئند قراردیا جوآئین کی تشریح اوربنیادی حقوق سے متعلق مقدمات کی خصوصی سماعت کرے گی، جبکہ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیارزیادہ تراپیلوں تک محدود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات سے کاروباری تنازعات کے جلد حل اورعدالتی بوجھ میں کمی ممکن ہوگی۔انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ کاروباری طبقے کے 80 فیصد سے زائد جی ڈی پی میں حصہ کے پیش نظرسیاسی وآئینی استحکام براہِ راست معاشی اعتماد سے جڑا ہے۔ آئینی اصلاحات کے ساتھ ساتھ مضبوط معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ ملکی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے آئینی تحفظ فراہم کیا جائے۔میاں زاہد حسین نے حکومت پرزوردیا کہ وہ اس ترمیم کے حتمی مسودے کی تیاری میں کاروباری برادری، ماہرینِ معیشت اورقانونی ماہرین کواعتماد میں لے تاکہ 27 ویں ترمیم ملک میں جمہوری اصولوں، صوبائی مالی خودمختاری اورعدلیہ کی آزادی کومحفوظ بناتے ہوئے ایک مستحکم اورخوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زاہد حسین
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 718 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔