27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں برائے قانون و اِنصاف کا مشترکہ اِجلاس آج ہوا جس سے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کیا۔ لیکن دوسری طرف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و اِنصاف کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مشاورت کا عمل 80 فیصد مکمل ہو چُکا ہے جبکہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کا عمل 85 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی مشترکہ قانون و انصاف کمیٹی نے  27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری صدر مملکت کریں گے۔ آئینی عدالت 7 ججز پر مشتمل ہو گی اور باقی ججز 6 ججز کی نامزدگی آئینی عدالت کے سربراہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ و قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی نے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دے دی

قائمہ کمیٹی نے ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئینی ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہے، اس ترمیم کے تحت جو جج ٹرانسفر پر رضامند نہیں ہوگا اسے ریٹائرڈ تصور کیا جائے گا، ریٹائرڈ جج کو مراعات اور پنشن دی جائے گی۔ اِسی طرح سے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم کے تاحیات استثنیٰ سے متعلق تجویز واپس لے لی گئی جبکہ وفاقی وزیرِ قانون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِاعظم کو تو ویسے بھی استثنٰی حاصل ہوتا ہے۔

 اے این پی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں اپنی جانب سے خیبرپختونخوا کے نام سے خیبر ہٹا کر پختونخوا رکھنے کی ترمیم پیش کی، اور مؤقف رکھا ہے کہ خیبر ضلع ہے اور دیگر صوبوں میں نام کے ساتھ ضلع کا نام نہیں لکھا جاتا۔ قائمہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں زیر التوا مقدمات فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کی ترمیم بھی منظور کر لی گئی، ایک سال تک مقدمہ کی پیروی نہ ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ سے متعلق ترمیم پر اتفاق کر لیا گیا ہے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، بلوچستان اسمبلی کی کتنی نشستیں بڑھائی جائیں گی، اس پر بات ہونا باقی ہے۔ اِس کے علاوہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے ذریعے سے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے تخلیق کئے گئے ہیں۔

ترمیمی مسوّدے کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر آرمی چیف اور چیف آف ڈیفینس فورس کا تقرر کریں گے۔ جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 کو ختم ہو جائے گا۔ اس ترمیم کے تحت حکومت مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے افراد کو فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کے عہدے پر ترقی دے سکے گی۔ فیلڈ مارشل کا رینک اور مراعات تاحیات ہوں گی یعنی فیلڈ مارشل تاحیات فیلڈ مارشل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تمام سیاسی جماعتوں کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ سو فیصد اتفاق رائے ہونے تک مشاورت جاری رہے گی۔

پاکستان تحریک اِنصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک مسوّدہ نہیں مِلا تو اُس پر بات نہیں کی جا سکتی۔ جبکہ پاکستان تحریک اِنصاف نے کہا پوری پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔

آرٹیکل 243 پر گفتگو ہو سکتی ہے باقی ساری ترمیم مسترد کرتے ہیں،کامران مُرتضٰی

سینیئر قانون دان اور جمیعت علمائے اِسلام کے سینیٹر کامران مُرتضیٰ نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اِسلام اِس مجوّزہ ترمیم کو کُلّی طور پر مسترد کرتی ہے سوائے آرٹیکل 243 میں تجویز کردہ ترمیم کے۔ اور ایسا نہیں کہ اُس ترمیم کو ہم نے مان لیا ہے لیکن اُس پر بات ہو سکتی ہے وہ بھی اِس لیے کہ قومی اداروں کے حوالے سے بین الاقوامی طور پر کوئی منفی تأثر یا متنازع بات نہ جائے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام، پاکستان کی دفاعی فورسز کے حوالے سے یکسو نہیں۔ باقی ساری ترامیم کو ہم مسترد کرتے۔

صدرِ مملکت کے لیے عدالتی کاروائیوں سے لائف ٹائم استثنیٰ کی مجوّزہ ترمیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کامران مُرتضٰی نے کہا کہ یہ کیسی ترمیم ہے۔ میں آج تک ٹھیک ہوں لیکن کل کلاں کو کسی کے ساتھ میرا جھگڑا ہو سکتا ہے میں کسی کے ساتھ فراڈ کر سکتا ہوں تو کیا مجھے ہمیشہ عدالتی کاروائیوں سے استثنیٰ حاصل رہے گا، ایسا نہیں ہو سکتا، وزیراعظم نے اپنے لیے استثنیٰ تو ویسے ہی واپس لے لیا۔ جہاں تک وفاقی آئینی عدالت کا سوال ہے تو 26 ویں آئینی ترمیم میں جمعیت علمائے اِسلام کی مخالفت پر آئینی عدالت کی بجائے آئینی بینچز بنائے گئے تھے۔

کامران مُرتضیٰ نے سوال اُٹھایا کہ آج آپ کے پاس 4 سیٹیں زیادہ ہو گئی ہیں تو آپ اپنے کیے ہوئے وعدوں سے پِھر جائیں گے۔ اِسی طرح سے ہم نے ججز ٹرانسفر کے معاملے کی بھی مخالفت کی تھی اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ طے شدہ چیزیں نہ کھولی جائیں۔ باقی اِس ترمیم میں جو بھی کچھ نیا لایا جا رہا ہے اُس میں کچھ بھی عوام کے مفاد میں نہیں۔

27 ویں آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے نظام کو بگاڑ دے گی، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر، سابق وفاقی وزیر قانون اور سینیئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ، مقنّنہ اور انتظامیہ کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے توازن کو بگاڑ دے گی اور اِس سے سارا آئینی فریم ورک منہدم ہو جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اِس ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ آئینی ترمیم عددی اکثریت کی بجائے اِتفاقِ رائے اور درست طریقے سے منتخب ہو کر آنے والی پارلیمنٹ کے ذریعے سے ہونے چاہیئے۔ پاکستان تحریک اِنصاف چونکہ اِس ترمیم کی مخالفت کر رہی ہے تو اِس کا مطلب ہے کہ عوام کی اکثریت اِس ترمیم کے مخالف ہے۔آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک معاہدے کا نام ہے اِس میں جلدبازی سے ترمیم کریں گے تو غلطی کریں گے۔ ججز کی ٹرانسفر کے حوالے سے ترمیم عدلیہ کی آزادی کو ختم کر دے گی کیونکہ ججز ہر وقت خوف کا شکار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ

اُنہوں نے آئینی عدالت اور اُس کے ججز کی عمر کی حد تبدیل کرنے کے حوالے سے بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ عدلیہ کی آزادی کو ختم کر دے گی۔

وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے عوام کا فائدہ ہو گا، ہارون الرّشید

وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حال میں منتخب ہونے والے صدر ایڈووکیٹ ہارون الرشید نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا ختمی مسوّدہ تو اِس وقت ہمارے پاس موجود نہیں لیکن سیاسی جماعتوں کو اِس سلسلے میں مشاورت جاری ہے خاص طور پر این ایف سی ایوارڈ کو لے کر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ لیکن اِس ترمیم میں جہاں عدالتی معاملات کا تعلق ہے تو آئینی عدالت کا قیام تمام سیاسی جماعتوں کا پُرانا مطالبہ تھا اور میں ذاتی طور پر اِس کی حمایت کرتا ہوں اور ایک الک وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے عوام کا فائدہ ہو گا کہ اُن کے سِول، دیوانی اور فوجداری مقدمات جو سالہا سال زیرِالتواء رہتے تھے اُن کی تعداد میں کمی واقع ہو گی۔ آئینی مقدمات تو مخصوص ہوتے ہیں اور ایک مخصوص عدالت اُنہیں سُن کر فیصلہ کرے تو یہ اچھی بات ہے۔ باقی سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز تو اپنی اپنی جگہ موجود رہیں گے۔

ججز ٹرانسفر سے متعلق ترامیم لائے جانے سے متعلق ایک سوال پر سپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ ججز نے اپنے معاملات کو خود خراب کیا ہے۔ جب آپ ایک جج کی بجائے ایک مخصوص سیاسی جماعت کی فیور شروع کر دیں، ایک ایسی جماعت جس کا وجود نہ ہو جو نہ ہی مقدمے میں پارٹی ہو، اُس کے بارے میں کہیں کہ وہ پارٹی بھی ہے اور مخصوص نشستوں کی حق دار بھی ہے، اس طرح کے غیر منصفانہ فیصلے دیں گے تو پِھر ترمیم حکومت کی مجبوری بن جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

27ترمیم آئینی ترمیم بیرسٹر ظفر پی ٹی آئی شہباز شریف صدر مملکت کامران مرتضیٰ ہارون رشید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شہباز شریف صدر مملکت کامران مرتضی ہارون رشید ویں ا ئینی ترمیم پاکستان تحریک ا ئینی عدالت کے ا ئینی عدالت قائمہ کمیٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ فیلڈ مارشل وفاقی وزیر اسمبلی کی کرتے ہوئے نے کہا کہ کامران م ترمیم کے کے ساتھ جائے گا کریں گے ا نصاف

پڑھیں:

آرٹیکل 243 پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو میجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کریں گے، بلاول

کراچی:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) نے 27 ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 کی حمایت جبکہ دہری شہریت کے خاتمے، الیکشن کمشنراور ایگزیکٹو میجسٹریٹس کے حوالے تجاویز کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں پی پی پی نے واضح کیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی حمایت کریں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ جیتنے کے بعد حکومت نے جو فیصلے کیے، اس کا پاکستان کو احترام ملا ہے اور اب وہ آئینی اور قانونی کور دیا جا رہا ہے تو پاکستان پیپلزپارٹی کھل کر حمایت کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتیں بھی پیپلز پارٹی کا ہی انیشیٹو ہے، میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالتوں کا ذکر ہے، آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پربھی عمل کیا جائے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آئین کے مطابق ججوں کے تبادلے چیف جسٹس کے مشورے کے ساتھ صدر مملکت کرتا ہے تاہم ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی ججوں کے تبادلے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مشورہ ہے کہ جس کورٹ سے جج کا تبادلہ ہورہا ہو تو دونوں چیف جسٹس صاحبان کو کمیٹی کا رکن بنا دیں، پھر وہ کمیشن ججوں سے پوچھ بھی سکے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہری شہریت اور الیکشن کمشنر، ایگزیکٹو میجسٹریٹس کے حوالے سے ترمیم پر ہمارا اتفاق نہیں ہوا اور اہم ان نکات پر حمایت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ترامیم کی مخالفت ووٹ سے کرنی چاہیے، سیاست سے نہیں، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ
  • 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 کی حمایت اور صوبے کے حصوں میں کمی کو مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو
  • آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت، دوہری شہریت کے خاتمے کی مخالفت کرینگے: بلاول
  • پیپلزپارٹی کی آرٹیکل 243 پر حمایت، دہری شہریت،ایگزیکٹومجسٹریس سے متعلق ترامیم کی مخالفت
  • آرٹیکل 243پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو
  • آرٹیکل 243 پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو میجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کریں گے، بلاول
  • 27ویں آئینی ترمیم: آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے دیگر نکات پر غور کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • 27ترمیم کی مخالفت کرینگے ، نظام پر قبضے کی منصوبہ بندی، حافظ نعیم
  • جے یو آئی کا مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار