سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-17
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے پاسبان وطن پاکستان پارٹی کے سربراہ شیخ مختار کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، انتخابی نشان الاٹ کیے جا چکے ہیں اور بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں۔ اس مرحلے پر ایک شخص کی درخواست پر انتخابات روکنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسبان وطن پاکستان پارٹی 20 اکتوبر کو رجسٹرڈ ہوئی، اگر یہ پارٹی 13 اکتوبر تک رجسٹرڈ ہو جاتی تو امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتے تھے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اب یہ رک جائیں، اگلی بار الیکشن لڑ لیں، بیلٹ پیپرز کی لاگت بھی بہت زیادہ ہے، اس مرحلے پر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں۔ قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی ہوا تھا، تاہم نئے انتخابی شیڈول کے وقت ان کے مؤکل کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرنے دیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی درخواست پر ضمنی الیکشن
پڑھیں:
18ویں ترمیم رول بیک کی کسی شق پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کا فیصلہ
مجوزہ ترامیم کے خلاف مؤقف تیار کیا جائے،پیپلز پارٹی اپنے اراکین سے آئینی ترامیم میں این ایف سی اور صوبائی خود مختاری سے متعلق رائے لے گی، اور این ایف سی کے متعلق ترمیم کی مخالفت کرے گی
پی پی کو ان ترامیم کی چند شقوں پر اعتراض ہے،این ایف سی ایوارڈ اور تعلیم اور پاپولیشن پلاننگ پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ ، پیپلز پارٹی آئینی ماہرین نے 27 ویں ترامیم پر غور شروع کر دیا،میڈیا رپورٹس
پاکستان پیپلز پارٹی نے ستائیسویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کے رول بیک کے کسی شق پر بھی سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے آئینی ماہرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجوزہ ترامیم کے خلاف مؤقف تیار کیا جائے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آئینی ماہرین نے 27 ویں آئینی ترامیم پر غور شروع کر دیا ہے، پی پی کو ان ترامیم کی چند شقوں پر اعتراض ہے۔پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور تعلیم اور پاپولیشن پلاننگ پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے اراکین سے آئینی ترامیم میں این ایف سی اور صوبائی خود مختاری سے متعلق رائے لے گی، اور این ایف سی کے متعلق ترمیم کی مخالفت کرے گی، صوبائی سبجیکٹ واپس لینے کی ترمیم کی مخالفت بھی کی جائے گی۔