Jasarat News:
2025-11-07@00:35:16 GMT

پیپلز بس سروس کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

پیپلز بس سروس کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے شہری سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور کیمروں کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) کو سیف سٹی پروجیکٹ کے ساتھ جوڑنے سے ناصرف عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام محفوظ ہوگا بلکہ شہری علاقوں میں سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ بھی جدید خطوط پر استوار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کے انضمام کے بعد کراچی سمیت دیگر بڑے شہروں میں سیکورٹی مانیٹرنگ، ٹریفک کنٹرول اور عوامی تحفظ کے اقدامات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت سندھ دسمبر میں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے تاکہ شہریوں کو سستی، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پولیس ’’15‘‘ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ساختی اصلاحات کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس میں پولیس-15 کی کارکردگی، اپ گریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے اجلاس میں پولیس کے تمام ریسپانس یونٹس، سیف سٹی اور پولیس-15 کو سینٹرلائزڈ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ شہریوں کی پولیس تک فوری رسائی، تیز تر ریسپانس اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی جی سندھ نے ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جیز سیکورٹی و ایمرجنسی سروسز، آئی ٹی اور فائنانس پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو پولیس-15 کی ڈیجیٹلائزیشن، سینٹرلائزیشن، جدید آلات، وہیکلز اور افرادی قوت سے متعلق جامع سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پولیس ’’15‘‘ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں عوامی ٹرانسپورٹ اور ای وی ٹیکسیز کی سیکیورٹی بڑھانے کا اقدام
  • سندھ میں پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ
  • سندھ  میں ای وی ٹیکسی اور پیپلز بس سروس سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ
  • پبلک ٹرانسپورٹ کامیگامنصوبہ  "ییلولائن"رواں مالی سال سے مؤخر کرنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کی خواتین کے لیے سہولت،پنک اسکوٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع
  • سندھ میں خواتین کیلیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • خواتین کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے خواتین کیلیے  پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے  مرحلے  کا اعلان کردیا