2025-09-26@19:52:56 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«کپ میں شاندار کم بیک»:
ایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلادیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔ میچ کے بعد سوشل...
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کو اہم پیغام دے دیا۔ مائیک ہیسن نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ اچھی فائٹ کی، شاہین آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی جس کے شاندار نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔ مائیک ہیسن نے تسلیم...
بھارت کے خلاف 2 مسلسل اتوار کو کھیلے گئے میچز میں پاکستان کو زبردست شکست برداشت کرنا پڑی ہیں، لیکن ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ اصل اہمیت صرف اس میچ کی ہے جو آئندہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 41 سال بعد پہلی مرتبہ ہوگا۔ بھارت نے پاکستان کو گروپ لیگ کے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور پھر سپر 4 مرحلے میں 6 وکٹوں سے واضح فتح حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف 11 رنز کی...
ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے لیکن بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دی جائے، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم...
دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔ بھارت کی اننگز بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ایک موقع پر اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا میچ کے دوران حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب بھیجتے ہوئے چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوری بعد حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔ حارث...
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بلے بازوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پیش کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیصلہ کن جنگ: پاکستان کا نیا اسکواڈ تیار سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے بیٹنگ اسٹائل کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند کو فرنٹ فٹ کے قریب رکھا جائے تو اسے آسانی سے پریشر میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنجو سیمسن کا بیٹنگ انداز بھی ابھیشیک شرما سے مشابہت رکھتا ہے، لہٰذا اسی حکمتِ عملی سے انہیں بھی قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ عمر گل کا مزید...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ وہی میدان اور وہی ریفری (اینڈی پائی کرافٹ) ہیں، جن کے گرد گزشتہ میچ کے بعد ہینڈ شیک تنازع کھڑا ہوا تھا۔ پچھلے میچ کی شکست کا دباؤ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے مات دی تھی، جس کے باعث گرین شرٹس پر آج کے میچ میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ دبئی میں شائقین کا جوش و خروش گزشتہ روز پاکستان ٹیم جب دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو وہاں موجود بھارتی فینز نے ان کا والہانہ استقبال...
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک...
ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز )ایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی پاک-بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار،21 ستمبر) دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر کردیا گیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اینڈی پائیکرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم سے مصافحے کے لیے ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی تھی۔ بعد ازاں پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے میچز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت...
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے سپر فور مرحلے کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے کے پیش نظر پاک بھارت سپر فور میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ساڑھے 350 درہم یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہینڈ شیک کا تنازع سامنے آیا تھا جس میں میچ ریفری اینڈ پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان کو بھارت کپتان سے ہینڈ شیک کرنے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع
اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا قوی امکان ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) درمیانی راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، آئی سی سی کے اعلی حکام نے تنازع کے حل کے لیے دبئی میں ہنگامی...
جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، یہ ایک وائرل آن لائن مقابلہ تھا جسے ہسپانوی اسٹریمر (انٹرنیٹ سلیبریٹی) ایبائی لانوس نے منعقد کیا تھا۔ اس مقابلے میں پیرو کے مشہور ناشتہ پَن کون چچّرون (ایک مخصوص جانور کے نمکین گوشت سے تیار کیا جانے والا برگر سے مماثل) نے وینزویلا کی رینا پیپیادا آریپا (وینز ویلا انداز کا چکن، ایواکاڈو اور مایونیز سے تیار ہونے والا برگر) کو معمولی فرق سے شکست دی۔ انفو بیس کے مطابق ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شارٹس پر مداحوں کی جانب سے حتمی ووٹنگ میں پیرو کو تقریباً 12.8 ملین لائکس ملے جبکہ وینزویلا کی ڈش کو 12.6 ملین افراد نے پسند کیا۔...
کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔ تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی...
چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کپتانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین اے سی سی نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا، بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو، افغانستان کے کپتان راشد خان، بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس، سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا، یو اے ای کے کپتان محمد وسیم، ہانگ کانگ کے کپتان یاسم مرتضی اور عمان کے کپتان جتندر سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں کے ساتھ دیگر ٹیموں کے میچز سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا۔ ہم بحیثیت ٹیم ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ ایشیاکپ ایک دوسرے کو قریب لانے کا شاندار موقع ہے۔ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے اور محبتیں بانٹنے کا خوبصورت ذریعہ ہے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ ...
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی 5 دسمبر 2025 کو امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق نیواڈا میں واقع یہ شہر کینیڈا اور میکسیکو کے شریک میزبان شہروں پر فوقیت حاصل کرکے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ورلڈ کپ 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں بیک وقت کھیلا جائے گا، جبکہ ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کر دی گئی ہے۔ قرعہ اندازی میں 12 گروپس تشکیل دیے جائیں گے، جن میں چار چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 19 جولائی 2026 کو میٹ لائف اسٹیڈیم، نیو جرسی میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: جاپان نے سب سے پہلے کوالیفائی کرلیا دلچسپ بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی کے میں ہونے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان چین کو2-0 شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے گول اسکور کیا۔کھیل کے دوران ہاف ٹائم تک پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہو گا۔
بحرین نے پاکستان کو1-3 سے شکست دے کر پہلا اے وی سی نیشنز کپ والی بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان ٹیم توقعات پر پورا نہ اترسکی۔ سخت جہدوجہد کے بعد پہلا سیٹ 23-25 سے جیتنے والی پاکستان ٹیم سخت دباؤ کا شکار نظر آئی اور اگلے تینوں سیٹ ہار کر رنر اپ ہونے پر اکتفا کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ بحرین نے دوسرا سیٹ 16-25، تیسرا سیٹ 17-25 اور چوتھا سیٹ18-25 سے جیتا۔ سیمی فائنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر ایشین والی بال نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا نے پاکستان کے خلاف پہلا سیٹ جیتا لیکن اس کے بعد پاکستان والی بال ٹیم نے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا اور مسلسل تین سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کرلی۔انڈونیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستان کی جیت کا اسکور 20-25، 25-21، 25-20 اور 25-17 رہا۔ میچ کے دوران انڈونیشن ٹیم کو اٹیک پر برتری رہی، اس نے اٹیک پر پاکستان کے 50 کے مقابلے میں...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جاری ہے۔ کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کیا ہے۔ واضح رہے جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ...
فلسطین نےایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو مات دے کر 16 واں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر کرج میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی۔ مقررہ 9 اننگز میں مقابلہ 4-4 سے برابر تھا،ٹرافی کا فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔ پاکستان کو2018 کے بعد پہلی بار ایونٹ میں ناکامی رہی، پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو1-14 سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں پاکستان نے بنگلا دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہرایا تھا۔
تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 14 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف ایک رن ہی بناسکی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلسطین سے ہوگا۔ دوسری جانب، پاکستان بیس بال ٹیم نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 9 مزیدپڑھیں:مئی کیسز، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مبینہ طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو قومی ٹی20 سیٹ اپ میں شامل کرنے کے حق میں ہیں۔ جیو سپر کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ایشیا کپ 2025 اور 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں حال ہی میں باہر کیے جانیوالے ان دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہوم ٹی20 سیریز میں نئے چہروں کا تجربہ کیا جاسکتا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہیسن طویل مدتی منصوبوں میں قومی ٹی20 اسکواڈ میں اس سینیئر جوڑی کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اور رضوان کو پہلے نیوزی لینڈ...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
سندھ میں خواجہ سرا کرکٹرز بھی ایکشن میں آگئے۔صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت ہونے والا ٹرانس جینڈر کپ سکھر نے خیرپور کو مات دے کر اپنے نام کرلیا، میچ کے دوران وکٹیں حاصل کرنے پر خواجہ سرا اپنے مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کرتے رہے جبکہ فاتح ٹیم نے کامیابی پر والہانہ انداز میں جشن منایا۔ رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے میں بھی خواجہ سراوں نے بھرپور ہمت اور طاقت کا مظاہرہ پیش کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم، سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں سکھر اور خیرپور ڈویژن کے 35 خواجہ سرا ایکشن میں نظرآ ئے۔ سرکاری سطح پر منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلےٹرانس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...