data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اندور: ویمنز ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اندور میں کھیلےگئے میچ میں بھارتی ٹیم انگلینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 284 رنز ہی بنا سکی، بھارتی بیٹرز آخری اوور میں درکار 14 رنز بنانے میں ناکام رہیں۔ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود بھارتی بیٹرز نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، سمرتی مندھانا نے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ہرمن پریت کور نے 70 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے نزدیک پہنچایا، دپیتی شرما 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

ہدف کے قریب پہنچنے کے باوجود یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بھارتی ٹیم پریشر میں آگئی اور مقررہ 50 اوورز میں 284 ہی بنا سکی۔انگلش کپتان نیٹ سیور برنٹ نے 2 جبکہ دیگر 4 باؤلرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، ہیتھر نائٹ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 15 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔

ایمی جونز 56 اور کپتان نیٹ سیور برنٹ 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں، بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے 51 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہدف کے

پڑھیں:

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق بڑی خبر!

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا بھارتی ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹارنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی جانب سے ان ایکشن دِکھائی دیے۔ پنجاب کے خلاف بولنگ میں انہوں نے 52 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہاردک پانڈیا آخری بار 26 ستمبر کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے میں ایکشن میں دِکھائی دیے تھے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان شبھمن گِل کو بھی اسکواڈ کا حصہ رکھا گیا ہے۔ تاہم، ان کی شرکت بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس کی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔

اسکواڈ: سوریا کمار یادو (کپتان)، شبھمن گِل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تِلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا، واشنگٹن سندر

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی پولیس کی ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھارتی ویٹ لفٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
  • جنوبی افریقا نے بھارت کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
  • دہشتگردی کو شکست دیکر ہر حال میں امن بحال کرینگے، وزیراعلیٰ کے پی
  • جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی
  • بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق بڑی خبر!
  • بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، اسلام آباد نے فائنل میں پشاور کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی
  • ویمنز نیشنز لیگ فائنل: اسپین نے جرمنی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • دہشتگردی کو شکست دیکر ہر حال میں امن بحال کریں گے: وزیر اعلیٰ کے پی
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی زوال
  • صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس