data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سال 2025 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے بہتری کا سال ثابت ہوا۔ ٹیم نے نہ صرف نمایاں فتوحات سمیٹیں بلکہ جدید دور کی کرکٹ کا انداز بھی اپناتے ہوئے نظر آئی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قومی ٹیم کے چھکے مارنے کی اوسط میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پاکستان نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر 3872 گیندیں کھیلیں اور 235 چھکے لگائے، یعنی ہر میچ میں اوسطاً 7 چھکے اور ہر 16 گیندوں بعد ایک چھکا۔

گزشتہ سال پاکستان نے 27 میچوں میں صرف 152 چھکے لگائے تھے، جبکہ 2024 میں ہر 19ویں گیند پر ایک چھکا اور فی میچ چھکوں کی اوسط 6 سے بھی کم تھی۔

2024 کے مقابلے میں 2025 کے اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا انداز مزید جارحانہ اور جدید ہوا ہے، جس کا بڑا کریڈٹ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی حکمت عملی کو جاتا ہے۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان نے اس سال 34 میں سے 21 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

اگلے برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کا یہ بدلتا ہوا انداز مجموعی بہتری کی جانب پیش رفت کا ثبوت ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا

ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے اسٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔

غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹرائی سیریز کے فائنل کے بعد ہی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا
  • پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر لیا
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
  • پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا
  • اسکرین کا استعمال
  • ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں؛ وزیرِ خزانہ
  • روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا