13ویں فارما ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد ماہرین کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
13ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران، غیر ملکی وفود اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد سرکاری و نجی شعبے کی شخصیات نے ایونٹ کا دورہ کیا، جبکہ نمائش کے پہلے ہی روز 8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت نے ایونٹ کو غیر معمولی توجہ کا مرکز بنا دیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق مشاعرہ
رواں برس کے فارما ایشیا میں 750 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں، جبکہ 10 مختلف ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ چین کا سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین بھی نمائش کا خصوصی مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے۔
ایونٹ کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے کیا گیا ہے۔
فارما انڈسٹری کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت نے آئندہ 5 سال میں برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک
تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فارما صنعت میں پالیسی اصلاحات، قیمتوں میں بہتری اور ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات، بالخصوص قیمتوں کی ڈی ریگولیشن، سے کاروباری ماحول مزید سازگار ہوگا، جسے فارما سیکٹر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ فارما ایشیا 2025 کو تعاون، نیٹ ورکنگ اور بزنس مواقع کے اعتبار سے خطے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کراچی ایکسپو سینٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی ایکسپو سینٹر ایکسپو سینٹر فارما ایشیا
پڑھیں:
جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹکس کا شاندار اسکول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی کے نجی اسکول کو جدید ٹیکنالوجی، روبوٹکس اور تعلیم کے معیار کی بدولت دنیا کے بہترین اسکولوں میں شمار کیا جا رہا ہے، یہ اسکول 47,600 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کی تعمیر پر تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں طلباء کو مصنوعی ذہانت کی لیبارٹری،روبوٹکس، ای اسپورٹس، آرٹس اور جسمانی کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ مستقبل کے رہنما بن سکیں۔ اسکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ اور رہنماؤں میں صنعتی اور علمی ماہرین شامل ہیں تاکہ طلباء کو عملی اور تخلیقی علوم میں مہارت دی جا سکے۔ اسکول کی سالانہ فیس تقریباً ایک لاکھ سولہ ہزار درہم سے شروع ہوتی ہے اور بتدریج دو لاکھ چھ ہزار درہم تک جاتی ہے۔اسکول میں ایک بلند فٹبال میدان، اولمپک سائز سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ، روبوٹکس لیبارٹری،ڈیزائن اسٹوڈیو اور تحقیقاتی مراکز موجود ہیں۔علاوہ ازیں،شمسی توانائی اور جدید پانی کی بچت کے نظام نصب کیے گئے ہیں۔