WE News:
2025-12-03@06:30:10 GMT

کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران نیند سے لڑتے ہوئے دکھائی دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کبھی آنکھیں بند کرتے اور کبھی جھپکی لیتے ہوئے محسوس ہوئے، 2 گھنٹے 18 منٹ طویل اجلاس کے دوران 79 سالہ صدر متعدد مواقع پر آنکھیں بند کرتے اور کرسی میں آگے پیچھے جھولتے ہوئے نظر آئے۔ بعض اوقات وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں بھی مشکل محسوس کرتے رہے۔ اس دوران کابینہ ارکان اپنی کارکردگی بیان کر رہے تھے۔

BREAKING: In a stunning moment, Donald Trump has fallen asleep during his own cabinet meeting.

This is so embarrassing. pic.twitter.com/fNNHB1E27t

— Democratic Wins Media (@DemocraticWins) December 2, 2025

 حالانکہ اجلاس کے آغاز میں انہوں نے میڈیا کی اس کوریج پر تنقید کی تھی جس میں اُن کی عمر کے باعث درپیش چیلنجز کا ذکر تھا۔ جب پوچھا گیا کہ آیا صدر ٹرمپ سو گئے تھے تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ’پوری توجہ سے سن رہے تھے اور اجلاس کی سربراہی کر رہے تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں‘، راکھی ساونت کا حیران کن دعویٰ

یہ گزشتہ ایک ماہ میں دوسرا موقع ہے جب صدر ٹرمپ کسی سرکاری تقریب کے دوران اونگھتے ہوئے نظر آئے۔ 6 نومبر کو اوول آفس میں بھی ان کی آنکھیں چند لمحوں کے لیے بند ہوتی ریکارڈ کی گئی تھیں، جس پر میڈیا نے ان کی عمر اور توانائی کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے۔

صدر ٹرمپ حالیہ دنوں میں اس کوریج پر ناراضی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے ان کے معالج کی جانب سے کیے گئے ’ایڈوانسڈ امیجنگ ٹیسٹس‘ کی رپورٹ جاری کی جس میں صدر کی مجموعی صحت کو ’بہترین‘ قرار دیا گیا ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کون سے ٹیسٹ کیے گئے اور نتائج کی اصل حیثیت کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ ویڈیو وائرل ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نیند

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نیند ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی اپنے لبنانی نواسے کو گود میں بٹھائے تصویر وائرل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے لبنانی نواسے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ان کی بیٹی ٹفنی ایریانا ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

ٹفنی نے اپنے بیٹے الیگزینڈر اور والد کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نانا اور الیگزینڈر محنت کر رہے ہیں۔ الیگزینڈر ٹفنی کا اپنے شوہر مائیکل بولس سے پہلا بچہ ہے۔ الیگزینڈر لبنانی نژاد ہیں۔ وہ امریکی صدر کے گیارہویں نواسے بھی ہیں۔

واضح رہے مائیکل لبنانی نژاد تاجر اور ارب پتی مسعد بولس کے بیٹے ہیں۔ مائیکل نائیجیریا کے شہر لاگوس میں پلے بڑھے اور ان کا تعلق ایک بہت امیر لبنانی نژاد خاندان سے ہے۔ ان کے والد کی نائیجیریا میں آٹوموبائل، ریٹیل اور تعمیرات کے شعبوں میں کمپنیاں ہیں جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔

Grandpa and Alexander hard at work ???????????? pic.twitter.com/3gW96uFgZn

— Tiffany Ariana Trump (@TiffanyATrump) November 28, 2025


بولس نے لندن جا کر اپنی تعلیم مکمل کرنے سے قبل نائیجیریا کے ایک ایلیٹ سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کے بھائی فارس ایک اداکار اور ریپ گلوکار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان کے خاندان نے نائیجیریا میں بولس انٹرپرائزز گروپ اور ایس سی او اے گروپ آف کمپنیز قائم کیے جن کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ ہوتے ہیں۔

ٹفنی ٹرمپ کی دوسری اہلیہ مارلا میپلز کی بیٹی ہیں اور اپنے والدین کی طلاق کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ کیلیفورنیا میں رہنے چلی گئی تھیں۔

انہوں نے سوشیالوجی اور اربن سٹڈیز کے مشترکہ میدان میں مہارت حاصل کی ہے اور سال 2016 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے گریجویشن مکمل کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ہانیہ عامر نے کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو شام میں عدم استحکام سے گریز کی سخت تنبیہ
  • زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ڈرامائی صورتحال، ڈی آئی خان کے آخری گیند پر 9 رنز، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • محبت کی انتہا، لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل
  • صدر ٹرمپ زیرتعمیر سڑک کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، آئی اے جنریٹڈ ویڈیو وائرل
  • ٹرمپ نے وینیزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کرنیکا اعلان کر دیا، جنگی کارروائی کا امکان
  • صدر ٹرمپ کی اپنے لبنانی نواسے کو گود میں بٹھائے تصویر وائرل