ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
چلبلی اور حسین اداکارہ ہانیہ عامر اپنی شرارتوں اور مبہم پوسٹوں کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر موضوع بحث رہتی ہیں لیکن اس بار معاملہ کچھ الگ ہے۔
خوبرو حسینہ ہانیہ عامر کو پاکستان کی سب سے تیزی سے مقبول ہونے والی نوجوان اداکارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوں گا۔
انھں یہ مقبولیت نہ صرف شوبز انڈسٹری میں ملی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہیں جہاں صرف انسٹاگرام پر وہ 19.
انھوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو وائرل کی ہے جس میں مزاح کے ساتھ ساتھ طنز بھی ہے اور اصلاح کا عنصر بھی شامل ہے۔
اس نئی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے لاہور کے روایتی اور دیسی لہجے کی مزاحیہ انداز میں نقل اتاری ہے اور جان بوجھ کر ’’ر‘‘ کی ادائیگی ’’ڑ‘‘ کی صورت میں کی ہے۔
یہ وہی کلاسکیکل پرانا لاہوری انداز ہے جو اب بھی قدیم لاہور کی گلیوں میں بول چال کا حصہ ہے اور دیہاتوں میں بھی عام ہے۔
پی ٹی وی کے سنہری دنوں میں ایک ڈراما خواجہ اینڈ سنز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے تھے اس میں بھی ایک لڑکی ’’ر‘‘ کا تلفظ ہمیشہ ’’ڑ‘‘ میں کیا کرتی تھی۔
وہ لڑکی اپنے ہمسائے کو پسند کیا کرتی تھی جو کہ شعر و شاعری میں یکتا تھے اور یہ ان سے شعر کی اصلاح لیتی ہے۔
ماضی کا یہ تلفظ اب بھی لاہور کی گلیوں کوچوں میں زندہ ہے اور حال ہی میں ایک یوٹیوبر بھی اسی لہجے سے مقبول ہوئیں۔
ہانیہ عامر نے جب ’’ر‘‘ کا تلفظ ’’ڑ‘‘ کیا تو یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر تبصروں، قہقہوں اور شرارتوں کا طوفان اُمڈ آیا۔ میمز بنائی گئیں اور شیئر کی گئیں۔
تاہم کچھ صارفین نے اس ہنسی مذاق کو کسی شہر کی زبان و لہجے کا مذاق اُڑانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر جیسی بڑی اداکارہ سے یہ امید نہ تھی۔
جس پر ہانیہ کے مداحوں نے جواب دیا کہ یہ صرف ایک مزاح ہے اور اس میں کسی کی تضحیک نہیں۔
تو کیا یہ صرف ایک مذاق ہے یا کسی شہر کے لہجے کی تضحیک کرنا مقصود کرنا تھا اس کا فیصلہ آپ خود ویڈیو دیکھ کر سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر ہے اور
پڑھیں:
راولپنڈی؛ خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو سے متعلق درج مقدمے میں اہم پیشرفت
راولپنڈی:سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمے میں شامل 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں خاتون کے بال کاٹنے والا مرکزی ملزم، ساتھی مرد اور خاتون شامل ہے۔
بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے پر تھانہ نصیر آباد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جو راولپنڈی پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔
بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو کر روپوش تھے، تاہم راولپنڈی پولیس نے تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
سی پی او نے کہا کہ خواتین پر تشدد، زیادتی یا ہراسمنٹ کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، ملوث ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، کسی شہری پر ظلم یا بربریت برداشت نہیں۔