ارشد شریف سوموٹو کیس؛عدالت نے کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارشد شریف سوموٹو کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی۔صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور پر کیا ہوسکتا ہے؟کیا 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت سوموٹو کارروائی چلا سکتی ہے؟دونوں جانب کے وکلا قانونی نکتہ پر معاونت کریں۔
لاہور ہائیکورٹ، 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لے کر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم
عدالت نے کہاکہ عدالتی کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ دائرہ اختیار کو بھی دیکھنا ہے،آئینی عدالت میں کیس سماعت کے بغیر تو نہیں چل سکتا،وکیل نے کہاکہ کورٹ فیصلہ موجود ہے، آئینی عدالت سوموٹوکارروائی آگے بڑھا سکتی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئینی عدالت عدالت نے نے کہاکہ
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔