City 42:
2026-06-02@23:08:31 GMT

لیسکو میں سنگل اور تھری فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

شاہد سپرا:  لیسکو میں سنگل اور تھری فیز بجلی میٹرز کی شدید قلت نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے میٹرز کی کمی پر لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کو وضاحتی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اگست کے بعد سے نئے کنکشنز اور خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے اسٹاک موجود نہیں، جو صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ریگولیٹر نے واضح کیا کہ میٹرز کی عدم فراہمی نیپرا کسٹمر سروسز مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

نوٹس میں لیسکو چیف سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمپنی سنگل اور تھری فیز میٹرز کی قلت پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود صارفین کو نئے کنکشن نہیں دیے جا رہے، جبکہ جلنے یا خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی بھی نہیں کی جا رہی۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق لیسکو میں ایک لاکھ سے زائد سنگل اور تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹیو قرار دیا جا چکا ہے، جس پر وضاحت مانگ لی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میٹرز کی

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ناتمام (آخری قسط)
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا