WE News:
2025-12-03@08:04:21 GMT

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ برس جنوری میں ملک بھر میں 2 اضافی تعطیلات دی جائیں گی، جن میں نئے سال کی خوشیاں اور اسرا و معراج کی مقدس مناسبت شامل ہیں۔

یہ تعطیلات سال کے آغاز پر شہریوں اور رہائشیوں کو طویل وقفہ فراہم کریں گی۔

العطل الرسمية في البلاد لعام 2026 #الكويت pic.twitter.com/T47Gr5VbLR

— الاحداث الكويتية ???????? (@Ahdath_kw) November 29, 2025

رپورٹس کے مطابق نئے سال کی تعطیلات 3 دن پر مشتمل ہوں گی، جو جمعرات یکم جنوری سے شروع ہو کر ہفتہ 3 جنوری تک جاری رہیں گی۔

جبکہ معمول کا کام اتوار 4 جنوری سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کا الیکٹرونک ویزا کیا ہے اور کون اپلائی کرسکتا ہے؟

اسی طرح اسرا و معراج کی مناسبت سے بھی 3 روزہ تعطیلات دی جائیں گی، جو جمعہ 16 جنوری سے اتوار 18 جنوری تک ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ 16 جنوری بروز جمعہ پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے، اس لیے اتوار 18 جنوری کو بطور متبادل تعطیل شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد آسٹریلوی چانسلر سے الگ الگ ملاقاتیں

یوں سرکاری دفاتر اور اداروں میں کام پیر 19 جنوری سے بحال ہوگا۔

یہ تعطیلات شہریوں اور رہائشیوں کو مذہبی اور ثقافتی مواقع عقیدت و آرام سے گزارنے کا موقع فراہم کریں گی اور سال کے آغاز کو نسبتاً پرسکون و خوشگوار بنائیں گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2026 اسرا و معراج تعطیلات جنوری کویت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعطیلات کویت

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا

سینئر سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی، میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے، آج فوجی افسر شہید ہوا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وہاں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے۔ 

یہ بھی پڑھیے ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہونے کی تصدیق

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مثبت کام ہو، موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے عہدے پر رہیں، گورنر اپنا کام کریں اور صوبے کی خدمت ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں، اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو سیاسی ملاقاتیں تصور ہوں گی، بانی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے، اگر اشتعال والی باتیں کریں گے تو کیا نظام آپ کو اجازت دے گا؟ گورنر راج سامنے ہے، گورنر راج کےلیے حکمت عملی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگے گا تو دو ماہ کا نہیں ہوگا، گورنر راج لگا تو پھر برقرار ہی رہے گا تو پھر آپ کو کیا حاصل ہوگا؟

 فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اگر صوبے کو روٹی کپڑا مل گیا، ترقیاتی کام ہوں گے امن مل جاتا ہے تو آپ سیاست سے آؤٹ ہوجائیں گے، آپ ساڑھے چار کروڑ لوگوں کی باتیں کررہے ہیں، آپ ساڑھے چار سو لوگ بھی نہیں لا پا رہے۔

متعلقہ مضامین

  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر ہنگامی لینڈنگ
  • بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی؛ ہنگامی لینڈنگ
  • کویت سے بھارت جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پرہنگامی لینڈنگ
  • پنجاب ، بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر تا 11جنوری ،شیڈول جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ شیڈول جاری
  • اسلام آباد کی سول اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان
  • موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری