پنجاب ، بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر تا 11جنوری ،شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025 سے ہو گا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، اس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔دوسری جانب بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔