ای سی او رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ای سی او رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : صدر ای سی او -سی سی آئی و ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسی سی او کو دنیا بھر کے ریجنل بلاکس میں انتہائی متحرک بلاک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت،کاروبار اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلے ای سی او پلیٹ فارم کی تشکیل ایک سنگ میل ہے،رکن ممالک کاروباری وفود کے تبادلوں اور فری ٹریڈ جیسے معاہدوں سے باہمی تجارت میں اضافہ کر سکتے ہیں،ای سی او کے رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا،
رکن ممالک ایک دوسرے کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹرانسپورٹ، بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی پر کام کریں۔ وہ ای سی او کے قیام کی 40 ویں اور ای سی او علاقائی بلاک کی توسیع کی 32 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عاطف اکرام شیخ نے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ہمراہ اسلام آباد میں ای سی او -سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ کا افتتاح کیا اور پرچم کشائی کی ۔تقریب میں ممبر ممالک کے سفارتکاروں ،سینئر بزنس لیڈرز ،ایف پی سی سی آئی اور ای سی او -سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ کے اعلی حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں نائب صدر فیڈریشن طارق جدون،سابق صدر ایف پی سی سی آئی ملک زبیر ،چیئر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک ،چیئر مین کوآرڈینیشن ملک سہیل شریک ہوئے ۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسی سی او کو دنیا بھر کے ریجنل بلاکس میں انتہائی متحرک بلاک قرار دیا اور کہا کہ تجارت،کاروبار اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلے ای سی او پلیٹ فارم کی تشکیل ایک سنگ میل ہے، ای سی او رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع موجود ہیں،رکن ممالک کاروباری وفود کے تبادلوں اور فری ٹریڈ جیسے معاہدوں سے باہمی تجارت میں اضافہ کر سکتے ہیں،
ای سی او کے رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا، رکن ممالک ایک دوسرے کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹرانسپورٹ، بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی پر کام کریں۔تقریب سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژن کسٹافین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ قازقستان ریجنل ٹریڈنگ بلاک کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے تیار ہے، عاطف اکرام شیخ کی ای سی او رکن ممالک کو قریب لانے اور باہمی تجارت کو بڑھانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں،پاکستان اور قازقستان کے باہمی تجارتی تعلقات تاریخ کے نئے باب میں داخل ہو رہے ہیں۔ تقریب سے ای سی او کے دیگر رکن ممالک کے نمائندوں، دفتر خارجہ حکام نے بھی خطاب کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار، جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار، جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دنیا میں نئے تنازعات امن کیلئے خطرہ، مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں: اسحاق ڈار میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف کارروائی، 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکیوں کی بازیابی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ، عدالت میں ملزم کا حیران کن مؤقف سامنے آگیا آٹھ جنگیں رکوائیں ہر جنگ پر نوبل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا، ٹرمپ ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستیں روک دیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوڑنے پر کام کرنا ہو گا سی او رکن ممالک ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ باہمی تجارت سی او کے ایک دوسرے اور باہمی ممالک کے
پڑھیں:
جام کمال ڈی 8 وزرائے تجارت کونسل میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے
قاہرہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت ڈی 8 وزرائے تجارت کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وفاقی وزیرتجارت جام کمال ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے۔ جام کمال ، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے ساتھ رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر تجارت جام کمال قاہرہ ایئرپورٹ پہنچے تو پاکستانی سفیرعامرشوکت اورمصری حکام نے استقبال کیا۔ جام کمال خان ڈی ایٹ وزرائےتجارت کونسل کےافتتاحی سیشن اور اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دورے کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے ہم منصبوں سےدوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے موقع پر وزارتی سرگرمیاں اور اہم ثقافتی مقامات کے دورے شیڈول میں شامل ہیں۔