سی ڈی اے کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

وفاقی دارالحکومت میں بزنس کمیونٹی کی تذلیل جیسے اقدامات ملکی کاروباری ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی

بزنس کمیونٹی معاشی بحالی کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے تاہم ایسے اقدامات تسلسل کو خراب کرنے کے مترادف ہیں، بیان

اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد کی صنعتی و کاروباری برادری کودرپیش مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی طرف سے مختلف صنعتی یونٹس پر چھاپے افسوس ناک ہیں ،وفاقی دارالحکومت میں بزنس کمیونٹی کی تذلیل جیسے اقدامات ملکی کاروباری ماحول کو متاثر کر سکتے ہیں، فیڈ ریشن ،متعلقہ چیمبر کو اعتماد میں لیے بغیر اٹھائے گئے اقدمات سے انڈسٹری کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

عاطف اکرام شیح نے کہا کہ ایسے اقدمات اسلام آباد سے صنعتی یونٹس کی منتقلی کا سبب بن سکتے ہیں جو شہر کی کاروباری ترقی کو متاثر کریگا،ایف پی سی سی آئی صنعتی یونٹس پر چھاپوں کے خلاف اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے،ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے سی ڈی اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ،بزنس کمیونٹی معاشی بحالی کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے تاہم ایسے اقدامات تسلسل کو خراب کرنے کے مترادف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صنعتی یونٹس پر عاطف اکرام سی ڈی اے

پڑھیں:

اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال۔ اسحاق ڈار نے تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی المناک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارسے چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے چین میں حالیہ تباہ کن آتشزدگی سے جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کےساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑا ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعاون، حالیہ علاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائلین کیلئے آن لائن شکایتی نظام متعارف کرادیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا
  • GSP پلس نے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدت میں اضافہ کیا ، عاطف اکرام شیخ
  • چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان
  • ایف پی سی سی آئی کے دونوں بڑے گروپ ایک منشور پرمتحد
  • اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات