2025-07-26@18:20:33 GMT
تلاش کی گنتی: 171
«ایکٹ کیخلاف»:
فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا۔تحریک انصاف کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک کارکن کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی: راجہ بشارت کو پولیس نے رہا کردیاراجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے 5 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ایک ملزم کو بری کیا اور 7 کو سزا سنائی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو...
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔آئی ایچ سی میں جسٹس انعام امین منہاس کل متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء سے متعلقہ درخواستوں پر سماعت کریں گے۔پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کر رکھی ہیں۔درخواستوں پر گزشتہ سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، عدالتِ عالیہ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
مقررین نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کی گئی ترمیمات نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہیں بلکہ یہ ہندوستان کے سیکولر آئینی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے اصولوں سے بھی متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ضلع تروپتور کے شہر وانمباڑی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جوائنٹ کمیٹی، سیاسی جماعتوں، اسلامی فیڈریشنز اور مقامی سماجی کارکنوں نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا، جس میں مودی حکومت کے منظور کردہ نئے قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس اجلاس میں مقررین نے کہا...

بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی ہائیکورٹ میں آئینی درخواست، قانون کو عوام دشمن قرار دیدیا
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے بلوچستان اسمبلی سے منظور شدہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ جماعت کا مؤقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف جمہوری اقدار کی نفی ہے بلکہ بلوچستان کے عوام کے وسائل اور مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ بل بلوچستان اسمبلی میں غیر آئینی طریقے سے منظور کرایا گیا، کیونکہ متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ جے یو آئی کے پاس تھی، مگر چیئرمین کی غیر موجودگی میں بل کی منظوری لے کر پارلیمانی روایت کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار کی وکالت معروف قانون دان کامران مرتضی ایڈووکیٹ کے علاوہ عبدالمالک بلوچ ایڈووکیٹ، خلیل...
سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ نے عدالت سے ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے خارج قرار دینے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ 2025 کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سینئر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ کے خلاف آئینی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔ آئینی درخواست میں چیف سیکرٹری کے توسط سے بلوچستان حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کامران مرتضیٰ کا موقف ہے کہ آئینی درخواست کو انسانی حقوق اور مفاد میں فوری دیکھا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کہ کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ آئین میں بنیادی...
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللّٰہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی ہے۔ درخواست گزار نے پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر...
ارشاد قریشی: ٹریفک وارڈن کو وردی اتارنے کی دھمکی دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ انسپکٹر واجد محمود کی مدعیت میں تھانہ کینٹ راولپنڈی میں درج کیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ و ہیلمٹ حیدر روڈ پر آنے والے موٹر سائیکل سوار کو روکا گیاتو سوار نے تعارف ملک تجمل کے نام سے کروایا،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر چالان اوربغیر نمبر پلیٹ پرموٹر سائیکل بند کیا گیا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل موٹر سائیکل سوار نے خود کو وکیل ظاہر کیااورفون کرکے 15وکلاء موقع پر بلالئے جس کے بعدوکلاء نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورگالم گلوچ کی،سینئر...
راولپنڈی کے تھانہ کینٹ میں ٹریفک پولیس کی مدعیت میں 10 سے 15 وکلاء کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ریاستی اداروں کیخلاف غلط معلومات شیئر کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ایف آئی آر کے مطابق، ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا تھا، جبکہ موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر وہ ضبط کر لی گئی۔ اسی دوران وکیل نے دیگر وکلاء کو فون کر کے موقع پر بلوایا، جنہوں نے مبینہ طور پر ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف آئی آر میں یہ الزام بھی شامل کیا گیا ہے...
— فائل فوٹو راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ وکلاء کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، وکلاء کے ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تھا، موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی تھی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے فون کر کے 10 سے 15وکلاء کو موقع...
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پولیس کے سابق انسپکٹر مظہر اقبال کی مدعیت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر شہباز گل نے میری فیملی کی کردارکشی کی اور لوگوں کو میرے کردار اور رویہ کے...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چائلڈ میرج ایکٹ کو مستردکرتے ہیں، اس کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ دین میں شادی کے لیے عمر کی حد نہیں بلوغت کی شرط مقررکی گئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا، اسلامی نظریہ کونسل نے بھی اس قانون کو مسترد کیا ہے، اس کے باوجود اس متنازع قانون سازی پر صدر پاکستان نے دستخط کردیے، جو کام شرعی طور پر جائز ہے اس پر قید اور جرمانے کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا قرآن و سنت کی...
لاہور: پنجاب میں بدمعاشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے حکومت نے کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا۔ یہ ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی اور روک تھام کے لیے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ ایکٹ کے تحت امن عامہ اور معاشرتی فلاح کے لیے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق غنڈہ ایسا شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے...
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے غنڈہ گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے "کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس نئے قانون کے تحت غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی حیثیت اور شناخت واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو "غنڈہ" قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو حاصل ہوگا جو کہ پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹس یا موصول ہونے والی تحریری شکایات کی بنیاد پر کارروائی کرے گی۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے ترجمان کے مطابق غنڈہ قرار دیے گئے افراد کے خلاف نو فلائی لسٹ میں...
پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2022ء میں ترمیم کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ میں صوبائی حکومت کی ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے کے پی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد 2022ء میں صوبائی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی، ترمیم کے بعد صوبے کے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات واپس لیے گئے، ترمیم کے بعد بلدیاتی نمائندوں سے فنڈز کے استعمال کا اختیار بھی واپس...
نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیش ایجنسی (این سی سی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات، پروپیگنڈا اور ملک میں خوف پھیلانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ناظر احمد کا تعلق تحصیل دینہ، ضلع جہلم سے ہے جن پر پیکا قانون کے 261-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جان بوجھ کر مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف غلط معلومات فیسبک پر شیئر کیں جس کا مقصد ملک میں افراتفری، خوف، لاقانونیت اور بے...
---فائل فوٹو چکوال میں پاک فوج اور حساس اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقلراولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم یوسف شیخ کو تھانہ سٹی پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عوام کو فوج اور حساس اداروں کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی گئی۔
ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملے میں ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق...
سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف جعلی اور نازیبا ویڈیوز کی اپ لوڈنگ کے معاملے پر پولیس نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کی تضحیک اور ان کے خلاف قابل اعتراض مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہے۔ مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو کیوں معاف کیا؟ انہوں نے...
—فائل فوٹو لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاریپشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔ دوسری جانب پشاور ہائی...
سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب، پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس جواد...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے فریقین سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں جھوٹی خبروں پر سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، سیکشن 26 اے سمیت متعدد شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ صدر مملکت نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیےصدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 (پیکا) کی توثیق کردی۔ وکیل نے کہا کہ ترمیم مبہم ہے، فیک نیوز کی تشریح شامل نہیں، ترمیم میں خلاف ورزی پر سنگین سزائیں مقرر کی گئیں، ارکان اسمبلی اور اداروں کے خلاف...
حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سوشل میڈیا پر حساس اداروں اور سربراہ کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر مقدمہ ملزم وقار خان کے خلاف تھانہ شادباغ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب، پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس جواد احسان اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت...
اسلام آباد: پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔ اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔ اختر مینگل نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ،...
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ پوچھتا ہوں کہ انہیں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی کیوں ضرورت پیش آئی؟انہوں نے کہا کہ 2017ء میں ہم پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت میں تھے، اُس دوران تفصیلی ایکٹ بنایا تھا، بانی نے تعریف بھی کی تھی، ملک میں سب سے پہلا آن لائن پورٹل ایکٹ بنایا۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اب یہ وفاق کی ہدایت پر نیا ایکٹ لے آئے، یہ ہماری زمینوں پر قابض ہونا چاہتا ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تو گندم کی پیداوار بھی کافی نہیں...
ذرائع کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر متنازعہ ایکٹ کی مذمت کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کیرالہ کے ساحلی شہر کوذی کوڈ میں مودی حکومت کی طرف سے منظور کئے گئے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہزاروں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انڈین یونین مسلم لیگ کے زیراہتمام مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر متنازعہ ایکٹ کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ متنازعہ قانون سے مسلمانوں کے آئینی حقوق مجروح ہوئے...
کشمیر کی تقریباً تمام سیاسی و سماجی جماعتیں وقف ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ پی ڈی پی سمیت متعدد سیاسی و مذہبی تنظیموں نے سپریم کورٹ میں اسکے خلاف عرضیایں دائر کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے کارکنان نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں وقف ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی مارچ کا آغاز بنہ بازار شوپیاں سے ہوا جو گول چکری شوپیاں پر اختتام پذیر ہوا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر وقف ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔ علاوہ ازیں مظاہرین "مودی حکومت ہوش میں آؤ" اور "وقف بل نامنظور" جیسے نعرے لگا کر...
معصوم مرادآبادی وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کا غم وغصہ بڑھتا ہی چلاجارہا ہے ۔ کشمیر سے کنیا کماری تک مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور وہ اس قانون کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا قصد کئے ہوئے ہیں۔ ملک کی سبھی ریاستوں میں مظاہرے اور احتجاجی دھرنے ہورہے ہیں۔گزشتہ جمعہ کو بھی نماز جمعہ کے بعد ممبئی، کلکتہ، لکھنؤ، حیدرآباد، سری نگر اور جے پور میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو واپس لے جس سے مسلمانوں کے دستوری و مذہبی حقوق پامال ہوئے ہیں۔مظاہرین نے اس سیاہ قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے پہلے مرحلہ میں...
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ وقف کمیٹی کے ارکان سے بھی بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اگر انکا شیڈول اجازت دیتا ہے تو وہ بھی اس جلسہ عام میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو یہاں ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کرے گا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اتوار کو اس بات کی جانکاری دی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ جلسہ دارالسلام (آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ہیڈکوارٹر) میں شام سات بجے سے رات 10 بجے تک مسلم پرنسل لاء بورڈ کے صدر خالد سیف اللہ...
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے...
سندھ ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ترمیم صحافتی فرائض پر جبری سنسر شپ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ معاون وکیل نے موقف دیا کہ سینئر وکیل منیر اے ملک سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، کونسل آف...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور شعبہ معدنیات کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے۔ بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مافیا وزیرِ اعلیٰ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کا واضح مؤقف ہے کہ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کوئی خفیہ معاملہ نہیں، مجوزہ...
عدم اعتماد کے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایوان میں اسپیکر کے رویے پر مجموعی ناراضی کی عکاسی ہے، خاص طور پر اس وقت جب انہوں نے التوا کی تحریک کو مسترد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں منگل کو اس وقت سیاسی ہلچل مچ گئی جب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور پیپلز کانفرنس (پی سی) نے اسپیکر عبد الرحیم راتھر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی، جن پر وقف (ترمیمی) بل 2025 پر بحث کی اجازت نہ دینے کا الزام ہے۔ عدم اعتماد کی یہ تحریک اسمبلی میں شور شرابے کے بعد پیش کی گئی، جس پر پیپلز کانفرنس (پی چی) کے سربراہ اور ہندوارہ کے ایم ایل اے سجاد...
گلوکارسلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور انہیں...
سٹی 42 : سوشل میڈیا قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کیا ۔ پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین نوکری سے فارغ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی ۔
سرگودھا میں سوشل میڈیا پر پیغام میں کرپشن کے الزام پر پیکا ایکٹ کے تحت شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ تھانا چھوٹا ساہیوال کے محرر نے شہری مہر اسامہ کے خلاف درج کرایا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق شہری نے سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں محرر کو کرپشن کا بادشاہ لکھا تھا۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز)صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا کرے۔ پاکستان میںتنخواہ دارطبقہ...
ڈی چوک میں دھرنا،احتجاجی مظاہرے، گرفتاری دینے کا اعلان لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) ایکٹ ختم نا کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے ، پیپلزپارٹی، پی ٹی...
اسلام آباد: صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا...
لاہور پریس کلب کے صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے جنرل سیکریٹری ارشد انصاری نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ ختم نہ کرنے پر اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے اور گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔ پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، لاہور پریس کلب کے باہر صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، صحافیوں کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیکا قانون کالا قانون ہے، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پیکا ایکٹ بنانے میں ملوث ہیں،...
سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی اکاؤنٹ سے اسپتال کیخلاف پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔ سوات میں سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے خلاف پوسٹ اپ لوڈ کرنے پر درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدو شریف اسپتال میں ٹیکنیشن کی پوسٹ پر تعینات ہے، ملزم نے ایک جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے ملازمین کیخلاف پوسٹ شائع کررہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد ایف آئی اے...
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نےتحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کےتحت گرفتار کیا تھا۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی ہیں۔مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ مقدمہ میں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کیخلاف مذہبی جذبات مجروج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پیکا ایکٹ اور 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ سید حیدر علی شاہ نامی شہری کے بیان پر درج کیا گیا، اس کے علاوہ رجب بٹ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مذ ہبی تنظیم کی جانب سے تھانے کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل...
معروف ڈیلی وی لاگر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پر فیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ رجب بٹ کے خلاف یہ نیا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے...
راولپنڈی میں غلط پارکنگ سے پولیس کے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو سوشل پر ڈالنے پر شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔شہری کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ21 کی سب سیکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم نے غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی اٹھانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کا قانون کے مطابق غلط پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کیا گیا، گاڑی دکان کے باہرکھڑی تھی، دکان مالک نے ویڈیو بنائی، دکان...

پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس کے ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی کا پی ٹی آئی قیادت کو طلبی کا نوٹس ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریکور کرنے ہیں اس کے لئے ریمانڈ چاہیے۔ جج نے...
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کا مقصد واضح تھا، اس ٹیکس سے تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے استعمال کرنا تھا، 2015 سے کسی بھی جگہ کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ کتنا ٹیکس اکھٹا کیا گیا اور کہاں خرچ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس یا سیکشن 4 سی مقدمہ کیا ہے؟ مخدوم علی خان کے مطابق ایک ڈی بی دوسری ڈی بی کے احکامات پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے، اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، جسٹس جمال خان...

پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس‘پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاذپر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدررانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے منتخب ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری شکیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا اجلاس کے شرکا نے ایجنڈا کے نکات بارے اپنی آراءدیں اورمتفقہ طورپر درج ذیل فیصلے کیے گیے صدرانا محمد عظیم نے پیکا ایکٹ کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو بتایا کہ صحافیوں کے ایک گروہ نے حکومت سے ساز باز کر کے فنڈنگ لی ہے کہ وہ...
ویبنار میں انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی رہنمائوں اور بین الاقوامی قانون دانوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام ایک ویبینار کے شرکاء نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی حالت زار صرف ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کا عالمی مسئلہ ہے جس میں فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق”خاموش متاثرین، 1947ء سے بھارتی قبضے کے تحت کشمیری خواتین کی جدوجہد” کے عنوان سے ویبنار کے شرکاء نے جنسی تشدد اور جبری گمشدگیوں کی اقوام متحدہ کی زیر نگرانی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جنگی جرائم پر بھارت کے احتساب اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی کا...
بلوچستان ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کی۔کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو 27 اے کے تحت پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔پیکا کے ترمیمی ایکٹ کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔بی یو جے اور بار کونسل کی جانب سے ایڈووکیٹ راحب بلیدی نے کیس کی پیروی کی...
کیس کی سماعت کے دوران بی یو جے کے صدر پیش ہوئے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں متنازع پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوئی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزاران بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ایڈوکیٹ راحب خان بلیدی نے کیس کی پیروی کی۔ سماعت کے موقع پر صدر بی یو جے کے صدر صحافی خلیل احمد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان کو 27...
لاہور: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ٹی اے اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا، تاہم پی ٹی اے اور حکومت پنجاب کی جانب سے جواب نہ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کی، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت تک...
اسلام آباد: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔ پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار وکیل عادل عزیز قاضی پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی اور درخواستیں بھی ہیں، اس پر بھی وہی آرڈر کردیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پی ایف یو جے،اسلام آبادہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور دیگر درخواستیں بھی...
سندھ حکومت نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ فروخت کرنےوالےڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اوردکانیں سیل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی مواد جس قیمت پر فروخت کریں وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا سیکشن 18 کہتا ہے کہ کوئی بھی چیز فروخت کی جائے تو اس کی قیمت لکھنا لازمی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹربیورو آف سپلائی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدآمد...
ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا...
لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف ایک درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے صحافی تنظیم کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے فیک انفارمیشن پر3 برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجایے گی۔ درخواست گزار کے مطابق پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار شدید متاثر ہو گا۔ سپریم کورٹ بار کا پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادیٔ اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی...
قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ کو بھیج دیں۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستوں کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو ہوئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو آئینی بینچ کا کیس بنتا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ کیس آئینی بنیچ کا نہیں ہے بلکہ عدالت سے ڈیکلریشن مانگی گئی ہے۔ جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس بنیادی انسانی حقوق کے آرٹیکل 19 اے کا نہ ہوتا تو آج ہی مسترد کردیتے۔ بیرسٹر علی طاہر نے موقف اپنایا کہ دو رکنی بینچ...
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متصادم گردانتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا۔عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اورکارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں،اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے تجاوز کر جائے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا آئین سے متصادم الٹرا وائرس...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متضادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا۔عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور کارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں،اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے تجاوز کر جائے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا آئین سے متصادم الٹرا وائرس...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی زعم میں نہ رہے، یہ ان کی خام خیالی ہے کہ وہ ظالمانہ اور غاصبانہ قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے کو پابند کر لیں گے۔ ہم بنیادی انسانی حقوق کو مسخ کر دینے والے ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم ایسا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے جس سے آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر قدغن آئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کیخلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں بھرپور احتجاج و مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر صحافی قیادت کیساتھ پنجابی یونین، الیکٹرانک...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ایک اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت نیا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی طنزیہ اور مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جو حکومتی عہدے کی توہین ہے۔ پولیس کے سائبر کرائم سیل نے اب تک مجموعی طور پر چار مقدمات درج کرلیے ہیں، پہلے تین مقدمات میں ملوث تینوں ملزمان زیر حراست ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے مقدمے کا ملزم بیرون ملک مقیم ہےجس کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے حکومت کو...
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی زیر صدارت پیکا ایکٹ کے خلاف مشاورتی اجلاس ہورہاہے
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، جسٹس راجا انعام امین منہاس نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی اور کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں...
پیکا ترمیمی ایکٹ آزادیٔ صحافت پر حملہ اور غیرآئینی و غیرقانونی ہے، درخواست کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں زیر التوا دیگر کیسز کے ساتھ منسلک پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں زیر التوا دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیا۔دورانِ سماعت ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وکیل نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ جسٹس انعام امین منہاس ہی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، عدالتی جائزہ لیا جائے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں زیر التوا دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیا۔ دورانِ سماعت ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی،وفاقی حکومت اور محکمہ اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، سماعت 2ہفتے بعد ہوگی۔ درخواست صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان بار کونسل نے دائر کی ہے،صدربی یو جے خلیل احمد، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل راحب بلیدی درخواست گزار ہیں۔ مزید :
لاہور پریس کلب میں احتجاجی کیمپ سے خطاب میں صدر لاہور پریس کلب کا کہنا تھا کہ حکومت اور اس کے اہلکار جو مرضی اور جب جھوٹ بولیں، کسی پر تہمت لگائیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ صحافی، شہری اور اپوزیشن سے اگر کوئی حکومت کے کردار پر انگلی اٹھائے، سوال کرے تو ان کیخلاف پیکا کا ٹیکا مقدمے کی شکل میں تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک گیر بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روز لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور پریس کلب سے گورنر ہائوس کے گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر صحافیوں نے پیکا ایکٹ کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ پنجاب یونین آف...
کوئٹہ کی صحافی برادری متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں
پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج ہیں، اسلام آباد کے ڈی چوک میں پولیس اور صحافی آمنے سامنے آگئے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ ملک بھر میں صحافتی برادری پیکا ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، صحافیوں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپس تیسرے روز بھی جاری رہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پیکاقانون کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ہیں، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کے دوران صحافی اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ کراچی پریس کلب میں صحافیوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے، صحافیوں نے پیکا ایکٹ کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ کوئٹہ میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر گزشتہ منگل کی ابتدائی سماعت کے بعد معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیکا قانون میں استعمال ہونے والے الفاظ اور نمبرنگ درخواست گزاروں کے حقوق پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ حکم نامے کے مطابق درخواست گزاروں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارتِ قانون اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالتِ عالیہ نے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارتِ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ سہ فریقی فائنل: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا،ٹیم...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے دن بھی جاری رہا جس میں صحافیوں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ اس موقع شرکاءکی پیکا ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پی ایف یو جے کے رہنما خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے، حکمرانوں میں سچ سننے کی ہمت نہیں ہے اسی لیے اس طرح کا قانون نافذ کیا گیا ہے، پیکا ایکٹ کے خاتمے تک صحافیوں کی تحریک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ نام...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھی، بھوک ہڑتالی کیمپ میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ آل پاکستان سمال انڈسٹری اینڈ کاٹیجز کے بانی حاجی ہارون میمن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر خالد بھانھبن، جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، ایس پی سی کے صدر آصف ظہیر لودھی، نائب صدر شہزاد تابانی، خازن شہباز خان پٹھان،ایس یو جے کے نائب صدر ریاض راجپوت، خازن کامران شیخ، سندھ وومن جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر، جنرل سیکرٹری کرن مرزا، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے،سیاسی جماعتوں، وکلاء تنظیموں، سول سوسائٹی، لیبر یونین، اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے احتجاجی کیمپ پہنچ کر صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ صبح 11 سے شام پانچ بجے تک جاری ر ہا۔سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں، سول سوسائٹی، لیبر یونین، اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے احتجاجی کیمپ پہنچ کر صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ رہنماوںنے صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ آزاد صحافت کا گلا دبانے اور آزادی صحافت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت پیکا ایکٹ...
واشنگٹن: امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور رکن امریکی کانگریس جو ولسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف کانگریس میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت حکومت پاکستان کے ان ذمہ داروں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی جو عمران خان کی سزا میں ملوث ہیں۔ رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے، جس کا مقصد عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے اور قید کرنے والے پاکستانی حکومت کے عہدیداروں پر پابندی لگائی جائے...
مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ترمیم شدہ پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا پیکا ایکٹ کیخلاف بلتستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ...
بے یو جے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔ کیمپ میں بی یو جے کے رہنماؤں سمیت دیگر صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ بی یو جے رہنماں نے کہا کہ یہ احتجاج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کیا جا رہا ہے۔ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں...

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دورانن جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں، برانہ مانیے گا، آپ کی ایک سیاسی جماعت کیساتھ آج کل سیاسی وابستگی ہے،جب آپ کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی،اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کیساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھا، ہمیشہ اپوزیشن سائیڈ پر رہا ۔ یہ ریئل اسٹیٹ نہیں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کا متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھاکہ کل سے 14 فروری تک ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبز کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی رہنما،ٹریڈ یونینزبھی شریک ہوں گی۔ کراچی: ہیوی...
اسلام آباد ہائی کورٹ — فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایف یو جے اور اینکرز کی پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔عدالت میں پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پی ایف یو جے کے وکیل نے اپنے دلائل میں بتایا کہ پیکا کا قانون اتنی جلد بازی میں بنایا گیا کہ شقوں کے نمبر بھی درست درج نہیں کیے گئے اور قانون میں اس قدر غلطیاں ہیں کہ درخواست دہندہ کی 2 تعریفیں کر دی گئی ہیں، درخواست دہندہ کی...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ایکٹ راتوں رات منظور کرنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ یہاں مخصوص لوگوں کی اجارہ داری کو قائم و دائم رکھنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی بھونڈی سازش ہے، ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، صحافی، وکلاء سول سوسائٹی کے لوگ ایکٹ کے خلاف جہاں احتجاج کریں گے ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے بعد ایک ایک کو اٹھا لیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی قصہ پارینہ بن جائے...