Jang News:
2025-07-31@16:08:10 GMT

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

— فائل فوٹو

راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ وکلاء کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق وکلاء نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، وکلاء کے ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تھا، موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے فون کر کے 10 سے 15وکلاء کو موقع پر بلایا، وکلاء نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راولپنڈی؛ شادی شدہ بیٹے کی والدہ سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

راولپنڈی:

تھانہ گوجر خان کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق شادی شدہ بیٹے نے والدہ سے نازیبا حرکات کیں جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

والدہ نے پولیس کو مقدمہ درج کروایا جس پر کارروائی کی گئی۔

مقدمے میں شادی شدہ بیٹے کی والدہ نے بتایا کہ بہو اور 27 سالہ بیٹا طاہر محمود گھر میں موجود تھے، لیٹی ہوئی تھی کہ بیٹے طاہر محمود نے غلط حرکات کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار
  • راولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت
  • راولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت
  • سلیمان شہباز کیخلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم عمر لڑکے سمیت 3 جاں بحق
  • راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج
  • راولپنڈی؛ شادی شدہ بیٹے کی والدہ سے نازیبا حرکات، ملزم گرفتار
  •     راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل سدرہ کے کیس میں نیا انکشاف 
  • لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں ماہ اب تک 163ملزمان گرفتار
  • ان کو پتہ ہو گا کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا: علیمہ خان