لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس سولہ جون بروز پیر ساڑھے گیارہ بجے کیانی ہال میں ہوگا۔ صدر ہائیکورٹ بار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دیگر بار عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی وکلاء کو جنرل ہاؤس اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وکلاء تنظیموں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل 16 جون کو  جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کر لیاہے۔ پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کے وکلاء رہنماء بھی پریس کانفرنس کریں گے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کے ہمراہ 16 جون کو دن گیارہ بجے پنجاب بار کونسل آفس میں پریس کانفرنس کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس سولہ جون بروز پیر ساڑھے گیارہ بجے کیانی ہال میں ہوگا۔ صدر ہائیکورٹ بار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں دیگر بار عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی وکلاء کو جنرل ہاؤس اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنرل ہاؤس اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنرل ہاؤس اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ بار کریں گے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی