مریم اورنگزیب کا رنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
دورِ نایاب :سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بچوں کے ہمراہ پودے لگائے،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،سیکرٹری،ہاوسنگ نور الامین مینگل ، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد،چیئرپرسن رنگ روڈ فیصل فرید سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور کے فورسٹ کور کو بڑھانے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا،جو پودا بھی لگایا اس کو جیو ٹیگ کیا اور مانیٹرنگ کی،فورسٹ کنٹرول فورس کو لانچ کیا جائے گا،یہ پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، ہم نے تمام دیلی ویجرز کی سیلری کو ڈیجیٹلائز کر دیا.
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
مانسہرہ(نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کرگئے۔
سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ مانسہرہ میں انتقال کرگئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان تنولی کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ پڑھنہ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ متعدد بار خیبر پختونخوا میں وزیر رہ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حبیب الرحمان تنولی 1988ء میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993ء میں صوبائی وزیر لوکل باڈیز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ جبکہ 2008ء میں صوبائی وزیر لینڈ ریونیو اور اسٹیٹ افیئر خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔
Post Views: 8