اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کا نیا ریکارڈ؛ معیشت کی سمت درست اور ترقی کا سفر جاری ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی سمت درست اور ملکی ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہونے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بازار حصص کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔