محسود، برکی قبائل اور سیکیورٹی فورسز کا تاریخی کنونشن باہمی اعتماد و تعاون کی روشن مثال
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
محسود اور برکی قبائل کے نوجوانوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے تاریخی یوتھ کنونشن کے نتائج سامنے آگئے جب کہ یوتھ کنونشن باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کا علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے، انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی خصوصی ہدایات پر کیڈٹ کالج اسپینکئی کے قریب متبادل سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔
نئی سڑکیں تعلیم، صحت اور تجارت تک رسائی کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مقامی لوگوں نے اس عوام دوست اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) نے مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
فائل فوٹوکوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔
نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔