پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات میں صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پی کے کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پی کے سے تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔ کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق اس صوبے میں پامال نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 10سے زائد رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں، ابھی بانی سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، ملاقات کے بعد کابینہ کا اعلامیہ جاری ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ نے وزراء کی سمری گورنر خیبر پی کے کو بھیج دی ہے۔ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وزراء کے ناموں کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ نئی صوبائی کابینہ کے ارکان آج سہ پہر تین بجے حلف اٹھائیں گے۔ کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، شفیع جان، خلیق الرحمن، ڈاکٹر امجد، ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند اور سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم  شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبر پی کے

پڑھیں:

گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ: اہم فیصلوں کے لیے چھوٹی کابینہ تشکیل دیں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔
گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
  • عمران خان کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی، وزیراعلیٰ کے پی
  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی: سہیل آفریدی
  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ کے پی
  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی : وزیراعلیٰ کے پی
  • پاک افغان مذاکرات میں خیبر پختونخوا اسٹیک ہولڈر ہے مگر اعتماد میں نہیں لیا گیا، وزیراعلیٰ
  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ: اہم فیصلوں کے لیے چھوٹی کابینہ تشکیل دیں
  • پاکستان میں عدلیہ یرغمال بن چکی، ایک حوالدار بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتا، وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سہیل آفریدی