Express News:
2026-07-24@03:41:44 GMT

26 ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، سہیل آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے ان کے بھی گھر جلیں گے۔

پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور نظریے چلتے رہیں گے مگر پاکستان میں جس طرح رول آف لاء کو کچلا جارہا ہے اور 26ویں ترمیم کے ذریعے جس طرح عدالتوں کو مفلوج کیا گیا یہ بات سب جانتے ہیں، میں سارے بار رومز اور ایسوسی ایشنز کا وزیراعلیٰ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ، پنجاب حکومت کو خط لکھنے کا کہا اس کے بعد وزیراعظم کا فون آیا تو انہیں بتایا پھر میں نے عدالت سے رجوع کیا تین ججوں نے کہا مجھے چیئرمین سے ملنے دیا جائے لیکن جب میں اڈیالہ گیا تو صرف ایک حوالدار نے روک لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا ہے، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے ان کے گھر بھی جلیں گے، ارشد شریف، چیف جسٹس وقار اور دیگر کئی نام ہیں ہم نے آواز اٹھائی ہے ہمیں بندوق کا مقابلہ کرنا ہے، ہم نے پاکستان میں رول آف لاء کو نافذ کرنا ہے، اگر یہ ججز سمجھ رہے کہ ہمارے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا تو ان وکلاء کے پاس آئیں یہ بہادر لوگ ہیں  یہ پاکستان میں آئین و قانون کو نافذ کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم پہلی سے لے کر ہائر تک یکساں تعلیمی نظام لارہے ہیں، ہم پارلیمنٹرین ایسی قانون سازی لائیں گے جس سے عام عوام کو فائدہ ہو، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایسے قوانین نہیں آرہے تو آپ لائیں پارلیمنٹ سے منظور کروانا میرا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں، کسی معصوم کی جان ہماری سیکیورٹی یا وفاقی حکومت کی وجہ سے نہ جائے، اس حوالے سے قانون سازی لائیں گے، قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا، ہم ان سب کے لیے مل کر کام کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو مفلوج نے کہا

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن