ملکی حالات اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر طاہرالقادری
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں، خبریں نہیں پڑھتا، کیا چل رہا ہے جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتا، توجہ تصنیف و تالیف پر ہے، سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تاحیات ہے، اپنے حصے کی کوشش کر لی۔میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم پر کی جانے والی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا میں پاکستانی صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اور عوام کی بہتری کیلئے ہمیشہ دعاگو رہتا ہوں، سیاست سے میری ریٹائرمنٹ تاحیات ہے، سیاست میں جتنا میرے حصے کا کام تھا کر دیا، سیاسی خبروں سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتا ہوں اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہوتا ہے، البتہ تعلیمی، تدریسی، فکری، اجتہادی امور و مسائل پر لکھتا رہتا ہوں اور میرے مختلف مواقع پر کیے گئے خطابات کی سیریز ویڈیو کلپس میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ ہوتے رہتے ہیں۔
 
 انہوں نے کہا کہ پوری توجہ تصنیف و تالیف پر ہے، دنیا کے ہر ملک میں مسلمان رہتے ہیں اور دنیا کے ہر ملک کو ان کی زبان میں قرآن و سنت کے تراجم مہیا کرنے کے مشن پر کار بند ہوں۔ میری کتب کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو رہے ہیں اور بس اسی کام پر توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگ نظری، عدم برداشت اور متشددانہ رویے بڑا چیلنج ہیں، اُمت جس قدر جلد ممکن ہو اس برائی سے نجات حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تعلیم پر کی جانے والی سرمایہ کاری کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر: کور کمانڈر سے ملاقات کے سوال کا جواب میرے پاس نہیں، وزیراعلیٰ سے کریں
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا پارٹی کا حق ہے اور مولانا فضل الرحمان کسی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔
 عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے واضح عدالتی احکامات ہیں، مگر ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور وکلاء کے لیے ملاقاتیں معمول کے مطابق ہونی چاہئیں، کیونکہ یہ قانونی اور انتظامی ضروریات کا حصہ ہیں۔
 کور کمانڈر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا:
 کور کمانڈر کی ملاقات کے بارے میں سہیل آفریدی سے پوچھیں، میرے علم میں نہیں کہ وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات ہوئی یا نہیں۔”
 خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کابینہ کا حجم اور وقت وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیار میں ہے، اور پارٹی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق ہوتے ہیں۔
 انہوں نے مزید بتایا کہ بعض اوقات کابینہ کی تشکیل میں تاخیر معمول کی بات ہے، مثال کے طور پر پی ڈی ایم کی حکومت کو کابینہ بنانے میں دو ہفتے لگے۔
 آزاد کشمیر کی حکومت کی تبدیلی پر انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم ہمارے امیدوار تھے، مگر پارٹی سے نکال دیے گئے۔
 بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کسی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا حق صرف پی ٹی آئی کا ہے۔
 ٹرمپ غزہ امن منصوبے کی ناکامی کے لیے اسرائیل کی نہ مانوں کی پالیسی جاری
ٹرمپ غزہ امن منصوبے کی ناکامی کے لیے اسرائیل کی نہ مانوں کی پالیسی جاری