دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عفریت کی مانند ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ملک کے ہر شہری کو متحد ہونا ہوگا۔ چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔
 وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن، اتحاد اور قومی ہم آہنگی کے ذریعے سیاست کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تو انہوں نے انہیں فون کر کے مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔
 شہباز شریف نے یاد دہانی کرائی کہ رواں برس مئی میں چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی، اور افواج پاکستان کی بہادری اور مہارتیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا اور چترال کے عوام کی حب الوطنی کی بھی تعریف کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، مطلوب اشتہاری دہشتگردوں کی فہرست تیار، سر کی قیمت بھی مقرر
مذکورہ فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں اور فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ فہرست میں شامل 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور متعدد دہشت گردوں کی سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے اور صوبائی حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔ مذکورہ فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں اور فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ فہرست میں شامل 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر ہے۔
 
 کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے اور دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے اور اس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور دیگر علاقوں سے ہے۔ 
 پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز
پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز