ماہرہ خان اپنی بہو کو اپنی شادی کا خاص تحفہ دیں گی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کے لباس کو اپنی بہو کے لیے خاص تحفے کے طور پر رکھیں گی۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز والدہ کی خواہش پر “دعائے خیر” کی تقریب سے ہوا تھا، جس میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی۔ اداکارہ کے مطابق، “دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا، جس کے ساتھ میں نے ہلکا میک اپ، پھولوں کے زیورات اور چوٹی باندھی تھی۔”
ماہرہ نے مزید کہا، “یہ جوڑا میرے دل کے بہت قریب ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ جب میرا بیٹا اذلان شادی کرے تو یہ جوڑا میں اپنی بہو کو دوں۔ اس کے ذریعے وہ جان سکے کہ اس لباس میں کتنی محبت اور جذبات شامل ہیں۔”
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان پہلی شادی سے ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہرہ خان
پڑھیں:
مردوں کا فلپ فلاپ چپل پہننا ریڈ فلیگ ہے، ڈکوٹا جانسن
’ففٹی شیڈز آف گرے‘ فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی ہولی وڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن نے مرد حضرات کی جانب سے عوامی تقریبات میں میں فلپ فلاپ چپل پہننے کو ناقابل قبول عادت قرار دیتے ہوئے ایسی عادت کو ’ریڈ فلیگ‘ قرار دیا ہے۔
امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابقڈکوٹا جانسن نے حال ہی میں ووگ جرمنی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور تعلقات میں مردوں کی بری عادت کے حوالے سے بھی بات کی۔
دوران انٹرویو انہوں نے اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے معمولات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بالوں کو خود کاٹتی ہیں، وہ بالوں کی خوبصورتی کے لیے قدرتی غذاؤں پر انحصار کرتی ہیں۔
ڈکوٹا جانسن نے بتایا کہ ان کے بال اور ناخن بہت تیزی سے بڑھتے ہیں جو ان کے خیال میں صحت مند غذا اور پانی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مختلف تقریبات کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے ماہر ہیئر اسٹائلسٹ کی خدمات حاصل کرتی ہیں، تاہم عام طور پر وہ اپنے بالوں کو خود ہی خوبصورت بنانے کا کام کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے فیشن کے انتخاب کے بارے میں بھی بات کی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں انتہائی مختصر لباس خواتین کو خود مختاری فراہم کرتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ لباس پر ہونے والی تنقید کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بولڈ اور سیکسی لباس پہننے کا اپنا مزہ ہے، انہوں نے بھی بہت خوبصورت لباس پہنے ہیں اور انہیں جو بھی لباس خوبصورت لگتا ہے یا جو لباس ان کے جسم پر اچھا لگتا ہے، وہ اسے ضرور پہنتی ہیں۔
اپنی خوبصورتی کے معمولات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی پیشانی کے بال خود کاٹتی ہیں، جب کہ دوسرا میک اپ بھی خود ہی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیشانی پر بال ان کی بچپن کی شناخت ہیں، انہوں نے پہلی بار چار سال کی عمر میں خود اپنی پیشانی کے بال کاٹے تھے، بلوغت کے بعد بھی اپنے بال خود کاٹتی ہیں۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ بالوں کی لمبائی اور خوبصورتی کے لیے کوئی شیمپو یا دوسری پروڈکٹ استعمال نہیں کرتیں، قدرتی غذاؤں پر توجہ دیتی ہیں۔
مردوں سے تعلقات کے وقت مرد حضرات کی سب سے بری یا ناقابل قبول عادت کے سوال پر ڈکوٹا جانسن نے کہا کہ وہ مرد جو عوامی مقامات پر فلپ فلاپ چپل پہنتے ہیں، خواتین کو ان سے فورا دور بھاگنا چاہیے، یہ ناقابل قبول عادت ہے۔
ڈکوٹا جانسن نے مردوں کی جانب سے فلپ فلاپ چپل پہننے کو ’ریڈ فلیگ‘ قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Flaunt Magazine (@flauntmagazine)