سندھ میں سرکاری افسروں کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
سٹی 42: سرکاری محکموں میں دفتری اوقات کار کی خلاف ورزی پرسندھ حکومت نے سخت نوٹس لے لیا ۔
بیشتر افسران صبح 9 بجے وقت پر دفتر نہیں پہنچتے، محکموں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔ اعلیٰ حکام نے تمام افسران کو وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دیں۔
سرکاری دفتروں میں وقت کی پابندی نہ ہونے پر خدمات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔افسروں کو حکم دیا کہ صبح 9 بجے دفتر لازمی پہنچیں۔
ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ ;بابا فٹبال کلب جیت گیا
پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے وقت کی پابندی ضروری ہے ۔ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹ نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم نامہ دیا کہ دفتر حاضری 9 بجے ہر صورت یقینی بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وقت کی پابندی
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟
ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔
عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔