Jasarat News:
2025-12-10@22:50:32 GMT

انسانی حقوق کو یقینی بنانا ریاست کی ذمے داری ہے،وزیراعلیٰ

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں مساوات اور عدل کی اہمیت یاد دلاتا ہے، فلاحِ عامہ، شفافیت اور مساوات پیپلز پارٹی حکومت کا عزم ہے، انسانی حقوق روزمرہ زندگی کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، کمزور طبقات کے تحفظ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔سندھ حکومت بچوں، خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ پر توجہ دیتی ہے،حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، سندھ حکومت سماجی انصاف اور شفافیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے،تعلیم، صحت اور سوشل پروٹیکشن انسانی حقوق کے ایجنڈے کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ سندھ میں سرکاری اسپتالوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے متعدد اصلاحات نافذ کی ہیں،سرکاری اسکولوں کے انفرااسٹرکچر ، اساتذہ ٹریننگ اور حاضری نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں STEAM اور جدید تعلیمی ماڈلز کو فروغ دے رہی ہے۔ سماجی تحفظ پروگراموں کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کی معاونت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت شہری انفرا اسٹرکچر میں بہتری لانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے، شہریوں کے لئے سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور پانی کی فراہمی کے بہتری کے منصوبے جاری رکھے ہیں،قانون کی حکمرانی اور ای گورننس کے تحت شکایات کے ازالے کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے جبکہ ماحولیات اور شہری صفائی سے متعلق منصوبوں میں بتدریج پیش رفت کی گئی ہے،

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومتی اقدامات سے لاہور کے فضائی آلودگی انڈیکس میں بہتری کے آثار نمایاں

لاہور میں حکومتی اقدامات کے باعث AQI میں بتدریج بہتری کے آثار سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رات و صبح کمزور ہوائیں، آلودگی بڑھنے پر اداروں نے کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ غیر مطابقت رکھنے والی تمام تعمیراتی سائٹس ریڈ لسٹ میں شامل کردی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے زیر تعمیر سائٹس کو ملبہ فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے ورنہ ورنہ بھاری جرمانے سے خبردار کردیا ہے۔ ای پی اے ہیڈکوارٹر کی تعمیراتی سائٹ کو بھی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔

ای پی اے نے ہائی اے کیو آئی زونز میں بڑا کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا ہے جبکہ شہر بھر میں 18 کارروائیاں کی گئیں اور یو ای ٹی ہاٹسپاٹ میں دھول کم کرنے کیلئے واٹر اسپرنکلنگ آپریشن بھی کیا گیا۔

16 تعمیراتی سائٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں۔ یونین ٹاؤن عبد الستار ایدھی روڈ پر سائٹ سیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

سینٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روزانہ فیلڈ رپورٹ کوڈیش بورڈ سے وزیراعلیٰ پنجاب چیک کرتی ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کا استعمال کریں اور حساس و بیمار افراداپنا خیال رکھیں،شہریوں کاتعاون ہرصورت ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مکمل تحفظ کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے، گورنر سندھ
  • انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی ایم کیو ایم لسانی سیاست سے باز نہیں آئی، سعدیہ جاوید
  • انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی ایم کیو ایم لسانی سیاست سے باز نہیں آئی: سعدیہ جاوید
  • ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے: صدر مملکت
  •  خواتین، بچوں، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
  • ہر شہری کی عزت و حقوق کا تحفظ ریاست کی پہلی ذمہ داری، انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر کا پیغام
  • ہیومن رائٹس گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام یونیٹی واک
  • پنجاب حکومتی اقدامات سے لاہور کے فضائی آلودگی انڈیکس میں بہتری کے آثار نمایاں
  • موثر اقدامات سے لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں: مریم نواز