برطانیہ : سپر فلو کی وبا پھیلنے کے باعث اسکول بند کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں سپر فلو کی وباپھیل گئی،جس کے باعث حکومت نے وبا قابو نہ آنے کی صورت میں اسکولوں کی بندش پر غور شروع کردیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں نزلہ و زکام کی وبا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کئی اسپتالوں نے اسٹاف، مریضوں اور وزیٹرز کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ این ایچ ایس نے بتایا کہ گزشتہ 2ہفتوں میں نزلہ و زکام کے مریضوں کی تعداد دگنا ہو گئی ہے۔ میڈیکل اسٹورز پر فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزرز اور نزلہ و زکام کی ادویات کی فروخت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این ایچ ایس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد فلو ویکسین لگوائیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ، دورانِ پرواز خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے شخص کو سخت سزا و جرمانہ
اس شخص کو 100 گھنٹے تک بلا معاوضہ کام کرنے، بحالی کی سرگرمیوں میں 25 یوم تک مسلسل حصہ لینے اور متاثرہ خاتون کو 5 سو پاﺅنڈ تک جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ 10 سال تک پولیس کو اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی سزا سنا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک سے لندن جانے والی 7 گھنٹے کی طویل فلائٹ کے دوران خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم بری طرح پھنس گیا۔ اس شخص کو 100 گھنٹے تک بلا معاوضہ کام کرنے، بحالی کی سرگرمیوں میں 25 یوم تک مسلسل حصہ لینے اور متاثرہ خاتون کو 5 سو پاﺅنڈ تک جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ 10سال تک پولیس کو اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ پاؤلیئس کریلا ویسیئس نے 8 جنوری 2025ء کو نیویارک، نیو جرسی سے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ جانے والی پرواز کے دوران خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ بعد ازاں مسلسل ذہنی اذیت کی شکایت پر خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا گیا، تاہم ملزم کو پرواز سے اترتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ جج نے کراﺅن کورٹ میں معاملے کی شنوائی مکمل کی، جہاں طویل بحث اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔