ای سی سی اجلاس: گاڑیوں کی درآمد کا طریقہ کار تبدیل، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی، جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔
نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں پر تحفظ اور ماحولیاتی معیار لاگو ہوں گے، جبکہ گاڑیوں کی درآمد کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق، درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک کسی دوسرے کے نام منتقل نہیں کی جا سکیں گی۔
پاور سیکٹر اور مالی پائیداری
اجلاس میں پاور ڈویژن نے آئندہ مالی سال کے سرکلر قرضہ منصوبے پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پاور ڈویژن کو مالی مدد بتدریج کم کرنے کا درمیانی مدت منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا۔
پیٹرولیم اور دیگر اقدامات
اجلاس میں پیٹرول کمپنیوں اور ڈیلروں کے منافع میں 5 سے 10 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔
اس میں نصف اضافہ فوری طور پر نافذ ہوگا جبکہ باقی ڈیجیٹائزیشن کی پیش رفت سے مشروط ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کو یکم جون 2026 تک پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
کلوروفارم اور دیگر شعبے
ای سی سی نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی لگانے کی منظوری دی ہے، اور اب یہ صرف ادویہ ساز کمپنیوں کو قومی ریگولیٹری اتھارٹی کے اجازت نامے کے ساتھ درآمد کی جا سکے گی۔ شیشے بنانے والی کمپنی کی رعایتی گیس نرخ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
ڈیجیٹل اور ترقیاتی اخراجات
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے ایک ارب 28 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور کی گئی جبکہ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ہاؤسنگ اور خصوصی کمپنی
ہاؤسنگ اور تعمیرات ڈویژن کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں، پاسکو کو بند کرنے اور واجبات نمٹانے کے لیے ایک خصوصی کمپنی بنانے کی منظوری دی گئی اور اس کے انتظامی و مالی معاملات طے کر دیے گئے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے لیے پنشن اور طبی اخراجات کے سلسلے میں بجٹ ایلوکیشن جاری کرنے کی اصولی منظوری بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ای سی سی اجلاس پیٹرولیم ڈیلرز منافع گاڑیوں کی درآمد منظوری وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای سی سی اجلاس گاڑیوں کی درا مد وی نیوز کی منظوری دی گاڑیوں کی کے لیے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔