انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے کیونکہ جیو اسٹار(Jio Star) نے باضابطہ طور پر تنظیم کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کے بقیہ 2 سال جاری نہیں رکھ سکتی۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جیو اسٹار نے موجودہ 4 سالہ معاہدے میں بھاری مالی نقصانات کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق جیو اسٹار کی قبل از وقت دستبرداری نے 2024–27 کے رائٹس سائیکل کو ادھورا چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ایونٹس خصوصاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026، جس کی میزبانی بھارت کرے گا، بھارت میں کیسے نشر یا اسٹریم ہوں گے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر آئی سی سی نے 2026–29 کے نشریاتی حقوق کے لیے نئے سرے سے فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس سے تقریباً 2.

4 ارب ڈالر حاصل کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ اس حوالے سے سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا (ایس پی این آئی)، نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم سمیت متعدد بڑے پلیٹ فارمز سے رابطے کر چکا ہے، تاہم مہنگے پیکج کے باعث کوئی بھی پلیٹ فارم فی الحال معاہدہ کرنے پر تیار نہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جیو اسٹار نے 2024–25 میں اپنے اسپورٹس کنٹریکٹس میں ممکنہ نقصانات کا تخمینہ 12,319 کروڑ روپے سے بڑھا کر 25,760 کروڑ روپے تک کر دیا ہے، جو طویل المدتی مہنگے نشریاتی معاہدوں کے شدید مالی دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔

میڈیا انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق یہ صورتحال بھارت کی اسپورٹس براڈکاسٹنگ انڈسٹری کے ایک بڑے سٹرکچرل چیلنج کی طرف اشارہ کرتی ہے، جہاں اشتہارات کی آمدنی اور سبسکرپشنز کی تعداد کرکٹ ایونٹس کے مہنگے نشریاتی حقوق کے اخراجات کا مقابلہ نہیں کر پا رہیں۔ اسی وجہ سے جیو اسٹار جیسے مضبوط براڈکاسٹر بھی اب طویل مدتی اسپورٹس ڈیلز میں محتاط رویہ اپنا رہے ہیں۔

جیو اسٹار کی اچانک دستبرداری نہ صرف آئندہ آئی سی سی ایونٹس کی نشریات کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ آخر یہ مہنگے نشریاتی معاہدے براڈکاسٹرز کے لیے کب تک قابلِ برداشت رہیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کا اثر مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نشریاتی معاہدوں کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیو اسٹار دیا ہے

پڑھیں:

بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل

چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔

مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں  سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے: آصف زرداری
  • خطرناک بھارتی عزائم ، 100 گیگا واٹ کے جوہری پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ
  • بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل
  • بھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو ‘دہشت گردی کا شکار’ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • پاکستان سے ادویات کی تجارت روکنے کے بعد افغانستان میں طبی بحران پیدا
  • بھارت میں فضائی سفر مفلوج، انڈیگو کی ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے افراتفری
  • انڈیگو بحران: بھارت کمرشل ایئرلائنز کے لیے قبرستان کیوں بن رہا ہے؟