وقار یونس کو نسیم شاہ سے بدستور امیدیں وابستہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
دبئی:
وقار یونس کو نسیم شاہ سے بدستور امیدیں وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آئی ایل ٹی 20 پیسر کیلیے اچھا موقع ہے، سلیکٹرز ضروران پر نظر رکھے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ منعقدہ ٹرائنگولر سیریز میں نسیم شاہ کو پاکستان کی جانب سے صرف ایک میچ ہی کھیلنے کا موقع ملا تھا،وہ ان دنوں یو اے ای میں جاری آئی ایل ٹی20 میں ڈیزارٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دبئی میں بات چیت کے دوران سابق پیسر وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ بدستور اچھے بولر ہیں، بعض اوقات کوئی کھلاڑی فارم کھو بیٹھتا ہے ، اگر اچھی بولنگ نہ کرے تو اسے ٹیم سے ڈراپ ہونا پڑتا ہے،البتہ آئی ایل ٹی 20 نسیم شاہ کیلیے اچھا موقع ہے۔ پلیئرز کسی بھی لیگ میں پرفارم کریں سلیکٹرز ان پر نظر ضرور رکھتے ہیں،اس سے واپسی کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
وسیم اکرم کی414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے والے مچل اسٹارک کے بارے میں وقار یونس نے کہا کہ وہ 35 سال کے ہو چکے مگر اب بھی بہترین پرفارم کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اسٹارک مزید 2،3 سیزنز کھیل سکتے ہیں۔
جب وہ کرکٹ سے الگ ہوئے تو لیفٹ آرم پیسرز میں سب سے آگے ہی ہوں گے، وسیم اکرم بھی خطرناک بولر تھے،البتہ دونوں کا کوئی موازنہ ممکن نہیں، ان کی اپنی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔
وقار یونس نے آئی ایل ٹی 20 کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب سے ہی اس کی مقبولیت واضح ہو گئی تھی، اتنے سارے لوگ ایونٹ شروع ہونے کے منتظر تھے،لیگز کو مستحکم ہونے میں وقت لگتا ہے لیکن آئی ایل ٹی ٹوئنٹی نے 4 برس کے دوران ہی خاصی ترقی کر لی۔
سعودی عرب اور کویت بھی اس کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں مزید کئی ممالک آئی ایل کے ساتھ منسلک ہونا چاہیں گے، اس سے خطے میں کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی وقار یونس نسیم شاہ
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پر وقار تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی دی جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
گارڈ آف آنر کی تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب منظم اور روایتی عسکری وقار کے ساتھ منعقد کی گئی۔
یاد رہے کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو فیصلہ کن شکست دی، دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکام بنایا گیا جبکہ سات جدید طیارے بھی مار گرائے گئے۔