کراچی میں سردی کی آمد کے ساتھ دل کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی دل کے مریضوں پر دباؤ بڑھنے لگا ہے اور شہر کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں کارڈیک امراض کے کیسز میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں کمی نے نہ صرف سابقہ مریضوں کی طبی پیچیدگیاں بڑھا دی ہیں بلکہ نئے مریضوں کی تعداد بھی معمول سے زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی میں مریضوں کا بوجھ 30 سے 40 فیصد تک بڑھ چکا ہے، اس موسم میں سانس کی نالیوں کے انفیکشن دل کے مریضوں کے لیے خاص طور پر خطرناک ثابت ہوتے ہیں، کیونکہ یہ انفیکشن براہِ راست دل کی کارکردگی اور دورانِ خون پر اثر ڈالتے ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سرد ہوا میں خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں دل پر دباؤ بڑھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں دل کے دورے، انجائنا اور شدید تکالیف کے کیسز میں مسلسل اضافہ سامنے آ رہا ہے۔
ڈاکٹر سیال نے یہ بھی بتایا کہ اس موسم میں دل کے مریض موسمی وائرسز اور دیگر انفیکشن کا زیادہ آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں، جس سے ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔
ماہر کارڈیالوجسٹ نے دل کے مریضوں کو سخت احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سردی سے مناسب بچاؤ، گرم لباس کا استعمال اور گھر سے باہر نکلتے وقت اضافی احتیاط نہایت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو ہمیشہ کنٹرول میں رکھنا چاہیے، کیونکہ یہ عوامل سرد موسم میں تیزی سے بگڑتے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکبر سیال کا کہنا تھا کہ اگر کسی مریض کو نزلہ، کھانسی، بخار یا سینے میں درد کی شکایت ہو تو تاخیر کیے بغیر قریبی اسپتال سے رجوع کرنا چاہیے، کیوں کہ بروقت معائنہ اور علاج دل کے مریضوں کے لیے اس موسم میں زندگی بچانے کے مترادف ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دل کے مریضوں کے ساتھ
پڑھیں:
آج کراچی میں موسم کی صورتحال کیا ہوگی؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔