کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک ہے، دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
کراچی میں شمال مشرقی سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں اس وقت نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، اگلے تین روز موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا اور آئندہ تین روز تک دن میں موسم معتدل جبکہ رات میں خنکی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں گزشتہ دنوں قدرے تیزہواؤں کے سبب محسوس کیے جانے والے سرد موسم میں نمایاں کمی ہوگئی، جمعے کوشہرمیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں۔
واضح رہے کہ بدھ کو شہرمیں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہرکا کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.1 ڈگری اضافےسے30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر نصب ویدراسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہرکا موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی اور بیشتر وقت مشرق وشمال مشرق کی جانب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں دیگرشہروں کے مقابلے میں سب کم پارہ 5.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔