علی پور: ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف درج
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زیادتی کا
پڑھیں:
شارجہ پولیس نے 12 برس قبل بچھڑنے والی ماں کو بیٹے سے ملا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) شارجہ پولیس کے سماجی خدمت ادارے نے اپنی انتھک کاوشوں کے باعث 12 برس قبل بچھڑنے والی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔ خانگی اختلاف کے باعث ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ واقعہ 2013 میں اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ سے علاحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون اس نیت سے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے اس کا حال دریافت کرے۔ پولیس کے شعبہ سماجی خدمت کے اہلکاروں نے شب و روز کوشش و محنت کے بعد بالاخر اس لڑکے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور ماں سے ملوادیا۔