data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) شارجہ پولیس کے سماجی خدمت ادارے نے اپنی انتھک کاوشوں کے باعث 12 برس قبل بچھڑنے والی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔ خانگی اختلاف کے باعث ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ واقعہ 2013 میں اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ سے علاحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون اس نیت سے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے دیکھے اس کا حال دریافت کرے۔ پولیس کے شعبہ سماجی خدمت کے اہلکاروں نے شب و روز کوشش و محنت کے بعد بالاخر اس لڑکے کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور ماں سے ملوادیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیٹے سے

پڑھیں:

بس ڈرائیور نے خالی بس میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

قصبہ ملگدا چوک میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے تمام سواریاں اتارنے کے بعد خالی بس میں خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا شوہر کراچی میں ملازمت کرتا ہے جبکہ وہ کراچی سے واپس آنے والے اپنے بیٹے کو لینے کے لیے بس میں آئی تھی۔ بیان کے مطابق ڈرائیور نے خاتون کے بیٹے کو ایک بہانے سے بازار بھیج دیا اور موقع پا کر زیادتی کی جبکہ کنڈیکٹر باہر پہرہ دیتا رہا۔ سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور تمام شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق شاملِ تفتیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوہ خاتون کی موت کا معمہ حل
  • تھرپارکر: گھر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر اور دیور پر مقدمہ
  • یو اے ای: حکام نے کئی سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا
  • مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی
  • خاتون کو جنات لے گئے، فوزیہ بی بی کی بازیابی پنجاب پولیس کے لیے معمہ بن گئی 
  • قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
  • خاتون خالی بس میں ڈرائیورکی ہوس کا شکار بن گئی،ملزم گرفتار
  • بس ڈرائیور نے خالی بس میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
  • اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار