پہلی بار بھنگ چکھنے کے بعد 8 گھنٹے تک ہنستا رہا، انوپم کھیر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے نوجوانی کے دور میں بھنگ اور چرس کے استعمال کا تجربہ شیئر کردیا۔
یوٹیوب چینل ’’ان فلٹرڈ‘‘ پر گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بار چرس پینے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے آسمان، سڑک اور گاڑی سب حرکت کر رہے ہوں۔
انوپم کھیر نے کہا کہ ایک بار وہ آسمان میں اُڑتے جہاز کو دیکھ کر سمجھ بیٹھے کہ وہ کہیں اور جا پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنے NSD (نیشنل اسکول آف ڈرامہ) کے دن بھی یاد کیے جب پہلی بار بھنگ چکھنے کے بعد وہ آٹھ گھنٹے تک ہنستے ہی رہے جبکہ دوست جو خود بھی نشے میں تھے چھت پر کھڑے ہوکر وارڈن کو چیخ رہے تھے کہ ’فوج آ رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اس کیفیت میں انہیں لگ رہا تھا جیسے وہ فلم دی ماسک کا کردار ہوں۔ انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ان تجربات نے انہیں سمجھا دیا کہ ایسی چیزیں وقتی خوشی دیتی ہیں مگر انسان کی حالت پر کنٹرول ختم کر دیتی ہیں، اسی لیے انہوں نے عہد کیا کہ وہ کبھی دوبارہ بھنگ یا چرس کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انوپم کھیر انہوں نے
پڑھیں:
یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی
یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں یو اے بُلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسپن اسٹالینز کو 80 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ابوظہبی ٹی10 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار آسٹریلوی اسٹار ٹم ڈیوڈ کا تھا جنہوں نے محض 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔
ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ٹم ڈیوڈ نے 326.66 کے تباہ کن اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں اشمیڈ نیڈ کی بولنگ پر 32 رنز بٹورے اور اپنی سیزن کی مجموعی رنز تعداد 393 تک پہنچا دی۔ ابتدائی بلے باز فل سالٹ نے 18 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس انجری کے باعث بغیر رنز بنائے ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔ روومن پاول (24 رنز) نے ٹم ڈیوڈ کے ساتھ مل کر 128 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس کی بدولت یو اے ای بُلزنے ایک مشکل ہدف ترتیب دیا۔ہدف کے تعاقب میں ااسپن اسٹالینز کی ٹیم دباؤ کا شکار نظر آئی۔
اینڈرے فلیچر صرف دو رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہوگئے جبکہ شرفین ردرفورڈ بغیر کوئی رن بنائے فضل الحق فاروقی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کپتان رحمان اللہ گرباز 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بُلز کے بولرز نے شاندار لائن اینڈ لینتھ کے ساتھ مخالف ٹیم کو صرف 70 رنز تک محدود رکھا۔یو اے ای بُلز کی جانب سے فضل الحق فاروقی، جنید صدیق، افتخار احمد اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیم کے آل راؤنڈ کنٹرول اور ڈسپلن نے فائنل کو یکطرفہ مقابلے میں بدل دیا۔ٹم ڈیوڈ کو ان کی شاندار پرفارمنس پرٹورنامنٹ کا بہترین بیٹراورٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بائولر کا اعزاز اینڈریو ٹائی (ویسٹا رائیڈرز) کے نام رہا جبکہ یو اے ای پلیئر آف ٹورنامنٹ جنید صدیق قرار پائے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے کے پی حکومت کا وزیراعلی اور عمران خان کی ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنے کا اعلان ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم