ناگن چورنگی کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پرموجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق  نیوکراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبرجی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارموقع پر جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد موقع پرموجودشہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکوپکڑ لیا اورتشدد نشانہ بنانا شروع کردیا، مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے باعث ٹرک کا شیشہ ٹوٹ گیا اورمشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی جبکہ پولیس بروقت پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرک کو جلنے سے بچالیا۔

حادثے میں جاں بحق شہری اورشہریوں نے تشدد سے زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او نیو کراچی سعود احمد کےمطابق حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 55 سالہ حمید الرحمان ولد عطا الرحمان کے نام سے کی گئی، متوفی سرجانی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ٹرک کے ڈرائیور اللہ رکھا ولد پٹھان کے نام سے کی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹرک اور جاں بحق شہری کی موٹر سائیکل تحویل میں لیکر ٹرک کے زخمی ڈرائیورکو اپنی حراست میں لےلیا ہے اورحادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرک کے

پڑھیں:

سکھر: یوم ثقافت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سکھر: یوم ثقافت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے
  • کراچی، لیاقت آباد میں موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق
  • ژوب: بس و کار میں تصادم، اموات 5 ہو گئیں
  • جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی
  • پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق
  • بلوچوں کو قوم پرستی کے نام پر لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا، تشدد سے جنگ جیتنا ممکن نہیں، سرفراز بگٹی
  • آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق
  • شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کیلئے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع
  • کراچی: شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کیلئے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع