افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہے: وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کی ازسرِنو جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جانے والا کوئی بھی شخص ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے اور خصوصی امیگرنٹ ویزوں کا اجرا فی الحال روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ افسوسناک واقعے کے بعد صدر کا وسیع پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر کی مجموعی صحت بہترین ہے۔ ان کا ایم آر آئی احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا تھا اور نتائج کے مطابق ان کا دل بالکل ٹھیک اور صحت مند حالت میں ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزہ اجرا معطل کر دیا ہے جبکہ اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔