جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
پشاور میں رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تحریکِ انصاف کے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثے میں جاں بحق کارکن کا نام حسیب معلوم ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک
کراچی:شہرِ قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک کار کی موٹر سائیکل سے شدید ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کار کی تیز رفتاری کا شکار ہوئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
بدقسمتی سے ایک زخمی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد طبی امداد کے دوران دم توڑ دیا۔
جاں بحق افراد کی ابتدائی شناخت علی اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔