چمن، سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ بحال
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
بارڈر کو صرف مہاجرین کی نقل و حرکت کیلیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارت، مال بردار گاڑیوں اور عام پیدل آمدورفت سمیت دیگر تمام سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک معطل رہینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں کمی کے بعد باب دوستی کو افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے عارضی طور پر کھولا گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام آج حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ بارڈر کو صرف مہاجرین کی نقل و حرکت کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارت، مال بردار گاڑیوں اور عام پیدل آمدورفت سمیت دیگر تمام سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک معطل رہیں گی۔ سرحدی راستہ حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی کے باعث بند کیا گیا تھا، جس سے معمول کی آمدورفت اور مہاجرین کی روانگی متاثر ہوئی۔
حکام کا بتانا ہے کہ بارڈر کی بندش کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری دونوں جانب پھنس گئے تھے، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور سہولیات کی کمی کے سبب انسانی مشکلات بڑھ رہی تھیں۔ مہاجرین کی محفوظ اور منظم واپسی یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ بارڈر کی مکمل بحالی کا فیصلہ سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہاجرین کی گیا ہے کے بعد
پڑھیں:
سپیشل فیملی پنشن: ورثا 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کے اہل قرار
ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات کی صورت میں “سپیشل فیملی پنشن” حاصل کرنے والے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن (یعنی یکمشت ادا کی گئی پنشن کا ایک چوتھائی) کا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔
فنا نس ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمو رنڈم کے مطابق پہلا حقدار (بیوہ یا قریبی عزیز): اگر وہ مقررہ مدت گزار لے (جتنے سال کے لیے یکمشت رقم دی گئی تھی)، تو مکمل 25فیصد پنشن بحال ہو جائے گی۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
دیگر حقدار (پہلے حقدار کی نااہلی کے بعد) ان کے لیے 50 فیصدکمیوٹڈ پنشن بحال ہو گی۔
یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز پر فوری طور پر لاگو ہوگا، لیکن پچھلی تاریخ سے ادائیگی نہیں ہو گی۔یہ میمورنڈم تمام سابقہ احکامات کو منسوخ کرتا ہے۔