City 42:
2025-12-08@01:28:33 GMT

ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک :  پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔

  پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوگیا، گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جوا ایپس کی پروموشن کرنے کے الزام ؛ یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پی ٹی آئی اور وفاق میں اختلافات شدید، اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا جلسہ، آگے کیا ہوگا؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیے بغیر نویں بار اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گئے، لیکن پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا سیاسی جلسہ ہونے جا رہا ہے جس میں وہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل بھی دیں گے۔

وفاق سے شدید اختلافات کے باوجود سہیل آفریدی جمعرات کے روز محکمہ خزانہ گئے، جہاں این ایف سی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ این ایف سی میٹنگ کے بعد سہیل آفریدی اپنی کابینہ کے ممبران اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد نویں بار اڈیالہ جیل آئے لیکن ملاقات نہ ہو سکی۔ ’ایک صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ جیل آ رہا ہے لیکن اسے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔‘

سہیل آفریدی نے نویں بار ملاقات نہ ہونے پر شدید غصے کا اظہار بھی کیا اور کہاکہ حکومت مستقل رہنے والی نہیں، ان کی حرکات یاد رکھی جائیں گی۔

وفاق اور خیبر پختونخوا میں دوریاں شدید، آگے کیا ہو گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں قید بانی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر سہیل آفریدی حکومت اور وفاق کے درمیان دوریاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔ وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ جبکہ سہیل آفریدی بھی عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع بتا رہے ہیں کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پارٹی پہلے کی نسبت زیادہ فعال ہو گئی ہے اور احتجاج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کے مطابق 7 دسمبر کو پشاور میں بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے جو سہیل آفریدی کا پہلا بڑا سیاسی جلسہ ہوگا۔

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے تمام کارکنان سے اتوار کو ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ ان کے مطابق پشاور کا جلسہ تاریخی ہوگا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور سپورٹرز شرکت کریں گے۔

’اتوار کو پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا، عمران خان کی رہائی کے لیے سب اس میں شرکت کریں۔‘

سہیل آفریدی کا پہلا جلسہ پشاور میں کہاں ہو رہا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر چکے تھے۔ چارسدہ اور کرک میں جلسے جبکہ آبائی ضلع خیبر میں جرگہ کیا تھا، لیکن 7 دسمبر کو پشاور میں پہلا بڑا جلسہ ہورہا ہے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

جنید اکبر کے مطابق پشاور میں جلسہ اتوار کو حیات آباد میں واقع اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گا۔

ان کے مطابق جلسے کا آغاز دن 12 بجے ہوگا، جس سے سہیل آفریدی کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

کیا سہیل آفریدی احتجاجی تحریک شروع کرنے والے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی قیادت اور سہیل آفریدی عدالتی احکامات کے باوجود بھی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر شدید غصے میں ہیں، اور صوبائی حکومت اور وفاق کے درمیان دوریاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق عمران خان کی رہائی کے لیے باقاعدہ احتجاجی تحریک چلانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم اس حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی قیادت کی جانب سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تجویز ہے، جبکہ عمران خان نے اس حوالے سے ذمہ داری محمود خان اچکزئی اور علاما ناصر عباس کو دی ہے، جس کی وجہ سے فیصلہ نہیں ہو پا رہا۔

سہیل آفریدی کی کوشش ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہو تاکہ معاملات واضح ہو سکیں اور احتجاج کے حوالے سے براہِ راست ہدایت حاصل کی جا سکے۔

’سہیل آفریدی سخت دباؤ کا شکار، قانونی راستہ اپنانے کو ترجیح دے رہے ہیں‘

سیاسی تجزیہ کار و صحافی عارف حیات کا ماننا ہے کہ سہیل آفریدی اس وقت سخت دباؤ میں ہیں اور احتجاج اور تصادم کے بجائے قانونی راستہ اپنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو اندازہ ہے کہ تصادم سے معاملات مزید خراب ہوں گے اور ان کی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

’سہیل آفریدی وفاق کے ساتھ معاملات درست سمت میں لے جانا چاہتے ہیں اور این ایف سی اجلاس میں شرکت بھی اسی کی ایک کڑی ہے، لیکن سیاسی معاملات پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔‘

عارف حیات کے مطابق سہیل آفریدی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے، کارکنان بھی فعال ہو گئے ہیں اور اگر ان حالات میں احتجاج کی کال دی جاتی ہے تو بڑی تعداد میں لوگ نکل سکتے ہیں۔

کیا احتجاجی تحریک میں سندھ اور پنجاب سے بھی لوگ نکلیں گے؟

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر احتجاجی تحریک شروع ہوئی تو پنجاب اور سندھ سے لوگ نکلیں گے یا نہیں؟ یہ سوال اب خیبر پختونخوا کے لوگ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی صوابی احتجاج پر تقسیم، عمران خان کی بہنوں کی ہدایت تک موٹروے پر دھرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہاکہ حالات درست سمت کی طرف جاتے دکھائی نہیں دے رہے۔

’آج پھر عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، اس سے دوریاں مزید بڑھیں گی اور حالات خراب ہوں گے۔‘

ان کے مطابق سہیل آفریدی تیاری کررہے ہیں اور اگر ان کی بات نہ سنی گئی تو وہ بھی احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل پاکستان تحریک پشاور جلسہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عمران خان رہائی لائحہ عمل ملاقات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پشاور رنگ روڈ پرپی ٹی آئی کارکنان کی گاڑی کو حادثہ؛ ایک جاں بحق، 3زخمی ہوگئے
  • جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی
  • پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کاپشاور کیلئے  100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
  • پی ٹی آئی پشاور جلسہ: کارکنان کی بڑی تعداد جمع، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی شریک
  • شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
  • مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، حادثے میں دو مسافر جاں بحق 
  • پی ٹی آئی اور وفاق میں اختلافات شدید، اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا جلسہ، آگے کیا ہوگا؟