شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل رانڈر شاہد خان آفرید کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔شاہد خان آفریدی نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو بیٹنگ اور بولنگ کے رموز سے آگاہی فراہم کی۔
ٹیم مینجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے شاہد خان آفریدی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور جاری تربیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بھی جاری کیمپ کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کو مفید مشورے دیے تھے۔پاکستان ٹیم دبئی میں 12 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ شراکت داری ختم کریں؛ یورپی ارکان پارلیمنٹ کا خط پنجاب میں ون ڈش، اوقات پر پابندی کی خلاف ورزی پر کریک ڈا ئون، متعدد ہالز اور فارم ہا ئوسز سیل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرکٹ ٹیم کے
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔