تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار دیانتدار اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنیوالے افراد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے محلہ ہاشمی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ انتخابی دفتر کا افتتاح ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی اور شیخ ولایت حسین جعفری نے کیا، جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے دیگر عہدیداران اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ دیانتدار قیادت ہی عوام الناس کو ان کے حقوق دلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے والے افراد ہیں۔ معاشرے میں مجلس وحدت مسلمین اور ہمارے امیدواروں کی خدمات نمایا رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن