ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ احمد رضا نامی مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔
مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مدینہ منورہ سے بھارتی حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
احمد آباد: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز نے احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق مدینہ منورہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو صبح تقریباً 11:30 بجے احمد آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب پرواز میں موجود ایک مسافر نے بم رکھنے کا دعویٰ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسافر کی جانب سے بم کی اطلاع دینے کے بعد جہاز کے عملے نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا اور طیارے کو متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، پرواز میں تقریباً 180 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جن کو بحفاظت اتر لیا گیا۔
سیکیورٹی ایجنسیوں نے طیارے اور ایئرپورٹ میں مکمل تلاشی لی، تاہم کوئی مشکوک شے نہیں ملی، بم کی دھمکی دینے والے مسافر کو تحقیقات کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔