2025-12-06@09:08:43 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«پبلک اکائونٹس کمیٹی کے»:
سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو بائی پاس کرکے وزیر اعلیٰ سندھ سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اسٹاف کے لیے خصوصی اعزازیہ منظور کرانے پر پی اے سی کے سیکریٹری محمد خان رند کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کی جگہ ایک اور سینئر افسر حسن شاہ کو سیکریٹری پی اے سی کے عہدے پر مقرر کیا لیکن چیئرمین پی اے سی نثار احمد کھوڑو نے نئے سیکریٹری کو قبول کرنے سے انکار کردیا، جس کے باعث پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آخری اجلاس کے دوران سیکریٹری کی نشست خالی رہی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو کی سفارش پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے 30 ملازمین کے لیے خصوصی اعزازیہ منظور کیا، ان...
لاہور: تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کی حکمت عملی عوام کے لیے مسئلہ بننے لگی، پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے ن اہل ہونے کے باعث تعطل کا شکار ہوئے، متعدد ماہ نئے اپوزیشن لیڈر کا تعین نہ ہو سکا۔ معین ریاض قریشی نئے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد پی اے سی 1 کا ایک بھی اجلاس کروائے بغیر چئیرمین شپ سے مستعفیٰ ہوئے، معین قریشی کا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر غور کرنے کا موقع دے رکھا ہے، ...
پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹان و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے...
کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے سال 2022ء اور سال 2023ء کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی اے...
بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریونیو میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر ترین کی صدارت میں ہوا جس دوران محکمہ ریونیو کی آڈٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غورکیا گیا جب کہ اجلاس میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ دوران اجلاس پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 17-2016 میں محکمہ ریونیو کے بجٹ میں نان ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں 3 ارب 33کروڑروپے مختص کیے گئے، محکمہ رقم میں سے 2 ارب 59کروڑ روپے خرچ کرسکا جب کہ 74کروڑ روپے کی بچت کو واپس ہی نہیں کیا گیا۔دفاعی شعبے کے آڈٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف 2019-21کے دوران...
پنجاب میں 2022 اور 2023 کے دوران سرکاری اسکولوں سے بڑی تعداد میں سولر پینلز چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ان واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی پولیس کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور کے 50 اسکولوں سے سولر پینلز غائب ہوئے۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی سربراہی میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں یہ چوریاں ہوئیں، وہاں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو سخت خط لکھا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
پنجاب میں سال 2022 اور 23 کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اسکولوں کے سولر پینلز کی چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے، محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ، چینی کےبحران پر بریفنگ ، سخت سوالات کی بوچھاڑ ، کہاں ہیں شوگر ملز مالکان کی تفصیلات ۔۔۔؟
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ، چینی کےبحران پر بریفنگ ، سخت سوالات کی بوچھاڑ ، کہاں ہیں شوگر ملز مالکان کی تفصیلات ۔۔۔؟پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چینی کی امپورٹ اور قیمتوں میں اضافے پرایف بی آر حکام سے ملز مالکان کے نام مانگ لیے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا جہاں چینی بحران پر بحث ہوئی جب کہ سیکرٹری صنعت و پیداوار نے چینی بحران پر بریفنگ دی۔سیکرٹری صنعت نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شوگر انڈسٹری کو صوبائی حکومتیں ریگولیٹ کرتی ہیں، شوگرایڈوائزری بورڈمیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں،...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی، 2024 میں 25642 میگاواٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہے۔ حکام نے کہا کہ مالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی...
سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 80 فیصد سے زائد نجی صنعتی اداروں کے مقررہ کم از کم تنخواہ ادا نہ کرنے کا انکشاف
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )سندھ اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کے 80 فیصد سے زائد نجی صنعتی اداروں کی جانب سے کم از کم تنخواہ کی سرکاری ہدایت پر عمل نہ کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے رپورٹ کے مطابق چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں محکمہ محنت اور سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کو ہدایت دی گئی کہ وہ صوبے بھر کے تمام صنعتی اداروں میں مزدوروں کو مقررہ کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں.(جاری ہے) اجلاس میں سیسی کی سال 2018 اور 2019 کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین پی اے سی نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پارٹی قائد کا حکم ہوا تو چیئرمین پی ٹی ا?ئی بیرسٹر گوہر خان کو استعفیٰ دے دیا۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور پی...
تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔ واضح رہے...
بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی، یہ تحریری حکم بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔ اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے استعفی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھی، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنااستعفیٰ جمع کروادیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر صوبائی امور پر توجہ دیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ کے دوران سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے، لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے۔ ابھی 64 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، 13 ارب سے زائد کی لائبلٹی پڑی ہے۔ریلوے کا آپریٹنگ منافع ایک ارب کے قریب ہے۔ایم ایل ون سٹرٹیجک پراجیکٹ ہے۔ایم ایل فور کے...
اسلام آباد: واپڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنااللہ مستی خیل کے الزام پر وضاحت جاری کردی ہے۔ ترجمان واپڈا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنا اللہ مستی خیل کے بیان اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس مؤخر ہونے کے بارے میں وضاحتی بیان میں کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل سمیت پارلیمان کے تمام ارکان ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل کی رہائش گاہ سے بجلی کا میٹر اور ٹرانسفارمر اتارے جانے میں واپڈا کے کردار کا تاثر درست نہیں ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ 2007 میں کی گئی ری اسٹرکچرنگ کے بعد بجلی کی...
کراکرم ہائی وے پروجیکٹ میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کے سپرد کردیا
جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آبی وسائل کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے دوران پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، 4 ارب روپے مالیت کا منصوبہ 36 ارب روپے پر چلا گیا۔ حکام آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک آنے کے بعد ڈیزائن میں تبدیلی ضروری تھی، یہ روڈ سی پیک اسٹینڈرڈ کو مکمل کرتا ہے، کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ اگر عام روڈ ایک ارب روپے میں بنتی ہے تو سی پیک کی سڑک 10 ارب روپے میں بنتی ہے۔ یہ بھی دیکھیں: پبلک اکاؤنٹس...
سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )سندھ اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے آڈٹ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے اور 500 جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس کو معطل کردیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس میں کے ڈی اے کے آڈٹ پیراگراف کی جانچ پڑتال کے دوران ترقیاتی اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین اور جاں بحق ہونے والوں کی بیواﺅں کو جاری کیے گئے 2 ارب 21 کروڑ روپے کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور غبن کا انکشاف ہوا سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم...
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔ احمد اقبال...
ملک احمد خان بھچر--فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے اخراجات پر انکوائری کا حکم دے دیا۔پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کی زیرِ صدارت پی سی ون کا اجلاس ہوا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا، ملک احمد خان بھچرپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔ کمیٹی نے جیل میں قیدیوں کے ہفتہ وار مینیو کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مینیو پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے ٹرانسفر کے باوجود سرکاری گھر نہ چھوڑنے والے افسران کے...
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ عام انتخابات کے ایک سال بعد قائم ہونیوالی پی اے سی کے پاس 36 ہزار آڈٹ پیراز زیر التواء ہیں، پہلے بڑی رقوم کے آڈٹ اعتراضات کو ترجیح دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے زیر التواء آڈٹ پیراز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ عام انتخابات کے ایک سال بعد قائم ہونیوالی پی اے سی کے پاس 36 ہزار آڈٹ پیراز زیر التواء ہیں، پہلے بڑی رقوم کے آڈٹ اعتراضات کو ترجیح دیں گے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں کمیٹی ارکان نے بھی اپنی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پی اے سی 8 فروری کے عام انتخابات کے ایک سال بعد قائم ہوئی ہے۔ کمیٹی اداروں کے آڈٹ پر توجہ دے گی اور بڑی رقوم کے آڈٹ پیراز کو ترجیح دے گی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیرصدارت ہوا۔ پی اے سی اجلاس میں قومی اسمبلی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ پی اے سی 8 فروری کے عام انتخابات کے ایک سال بعد قائم ہوئی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اداروں کے آڈٹ پر توجہ دے گی۔ بڑی رقوم کے آڈٹ پیراز کو ترجیح دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار یوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں...
جنید اکبر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جو کہ بلا آخر حل ہوگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی جنید خان کو نامزد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے اپوزیشن سے 4 نام طلب کرلیے عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اب شیخ وقاص اکرم کے بجائے ممبر قومی اسمبلی جنید خان ہوں گے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے لیکن ابھی تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر نہیں ہوسکا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جس رہنما کا نام تجویز کیا جاتا ہے حکومت...
عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مالی بے ضابطگی کا انکشاف۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی ملوث رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وسیم اکرم پلس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری بھی نہیں لی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس...